2016
انٹرمیڈیٹ امتحان پارٹ 2 (کلاس بارہویں)
اردو (لازمی)
پرچہ-دوسرا
وقت-20منٹ
کل نمبر-20
گرپ –پہلا
حصہ معروضی
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
سوال نمبر1-
رموزِ اوقاف کو ملحوظ رکھتے ہوئے ،درست جواب کا انتخاب کریں۔
2016
انٹرمیڈیٹ امتحان پارٹ 2 (کلاس بارہویں)
اردو (لازمی)
پرچہ-دوسرا
وقت-2.40گھنٹے
کل نمبر-80 گرپ –پہلا
نشائیہ
نوٹ:جوابی کاپی پر وہی سوال نمبر اور جزو نمبر درج کریں جو کہ سوالیہ پرچے میں درج ہے۔
حصہ اوّل
Q.2. (الف). درجِ ذیل اشعار کی تشریح کیجیے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیے۔
جڑا سا وہ نگر کہ ہڑپاّ ہے جس کا نام اُس قریئہ شکستہ و شہر خراب سے
عبرت کہ اک چھٹانک برآمد نہ ہو سکی کلچر نکل پڑا ہے منوں کے حساب سے
(ب) درجِ ذیل اشعار کی تشریح کیجیےاور شاعر کا نام بھی لکھیے۔
نہ گیا کوئی عدم کو دلِ شا داں لے کر یاں سےکیا کیا نہ گئے حسرت وار ماں لے کر
باغ و دہشت جنوں تھا کہ کبھی جس میں سے لالہ و گل گئے ثابت نہ گر بیاں لے کر
ابر کی طرح سے کر دیویں گے عالم کو نہال ہم جدھر جاویں گے،یہ یدہ گریاں لے کر
حصہ دوم
Q.3. سباق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کریں۔سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیے۔
(الف)"علامہ موصوف نے اس کتاب میں صرف ان باتوں کو لیا ہے جو ذیادہ تر ان کے اخلاقاور عدل و انصاف سے
واسطہ رکھتی ہیں۔حضرت عمر بن عبدلعزیزؒ کے واقعات اور حا لات میں سب سے ذیادہ جو چیز قابل لحاظ ہےوہ غیر مذہب والوں
کے ساتھ اُن کا طرز عمل ہے۔حضرت عمر بن وبدالعزیزؒ مذہب کی مجسم تصویر تھے۔مذہبی حثیت سے اُن کو "عمر ثانی"کا لقب دیا
گیا ہے۔"
(ب)"میں اخبار "نئی دنیا"کے دفتر میں بیٹھا کام کر رہا تھا۔اتنےمیں کسی نے آ کے کہا کہ "جمیند ار صاحب آئے ہیں" میں
لنگی باھندے بیٹھا تھا۔ےسر کے بال پر یشان،داھڑھی کئی دن کی بڑی ہوئی، "جمنید ار"کا نام سنتے ہی ہڑَبڑا کے اُٹھا ، پوچھا
"کون جمنیدار صاحب ؟" وہ بے چارا کچھ کہنے نا پایا تھا کہ مولانا شایق احمد عثمانی آئے اور کہنے لگے۔"بھئی،مولانا ظفر علی خاں آئے
ہیں"۔
Q.4.درجِ ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیےاور مصنف کا نام بھی تحریر کریں۔
نظم"نوجوان سے خطاب "کا خلاصہ لکھئے۔
Q.6.مندرجہ ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مفضل مضمون تحریر کریں
Q.7.اپنے چھوٹے بھائی کے نام خط لکھ کر اُسے تعلیم کے ساتھ نصابی سرگرمیاں میں حصہ لینے کی تلقین کریں۔
2انٹر پارٹ- ملتان بورڈ2016ء
اردو(لازمی)
کل نمبر:20
(معروضی طرز) گروپ 2
وقت:30منٹ
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
نٹر پارٹ –2
دوسراگروپ
ملتان بورڈ
2016
اردو
(لازمی)
کل نمبر : 80
وقت : 2.40 گھنٹہ
نوٹ: جوابی کاپی پر وہی سوال نمبر اور جز نمبر درج کیجئے جو کہ سوالیہ پرچے میں درج ہے۔
حصہ اول
Q.2۔(الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
مری افتادگی بھی میرے حق میں اس کی رحمت تھی
ہوئی ختم اس کی محبت اس زمیں کے بسنے والوں پر
کہ گرتے گرتے بھی میں نے لیا دامن ہے تھام اس کا
کہ پہنچایا ہے ان سب تک محمدؐ نے کلام اس کا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
وہی جہاں ترا جس کو تو کرے پیدا یہ سنگ و خشت نہیں جو تری نگاہ میں ہے
صنم کدہ ہے جہاں اور مردِ حق ہے خلیل یہ نکتہ وہ ہے کہ پو شیدہ لا الہٰ میں ہے
خبر ملی ہے خدایان بحرو بر سے مجھے فرنگ رہ گزر سیل بے پناہ میں ہے۔
حصہ دوم
Q.3۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) وہ موجود تھے تو ان کی مثال قائم فطرت کی تھی۔ مثلاً : ہوا، پانی، روشنی جو اس درجہ عام دارزاں ہیں کہ ان کی طرف توجہ مائل نہیں ہوتی لیکن ان میں سے کسی میں کہیں سے کوئی فرق آجائے تو پھر دیکھئےکیسی کیسی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور یہی نا قابل التفات چیزیں کیسی نعمتیں بن جاتی ہیں۔
(ب) ہم نے اکثر شاعروں کو دیکھا ہے کہ شعر کہنا چاہتے ہیں تو شفاالملک حکیم فقیر محمد صاحب چشتی سے رجوع کرتے ہیں اور ہفتے بھر کا مسہل لے لیتے ہیں اور پھر فی یوم اک شعر کے حساب سے کہتے چلے جاتے ہیں ، یہ نہیں کرتے تو بیوی کو پیٹتے ہیں، بچوں کو جھڑکتے ہیں، ذرا گھر میں شور ہوا اور وہ سر کے بال نوچنے لگے۔ " ہائے عنقائے مضمون دام میں آکے چلا گیا۔ کم بختو ملعنو! تمہارے شور نے اسے اڑا دیا۔
Q. 4۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
Q.5۔ نظم " سراغ راہرو " کا خلاصہ لکھیں۔
Q.6۔ مندرجہ ذیل عنوانا ت میں سے کسی ایک پر مفصل مضمون تحریر کریں۔
Q.7۔ دوست کے نام خط لکھ کر اس کی والدہ کی وفات پر تعزیت کریں۔