اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ 2016
انٹر پارٹ –1
پہلا گروپ
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا
سوال نمبر 1- (الف) درست جواب کا انتخاب کیجئے-
1- اماں کہتی ہے میرا چاند آیا- اس جملے میں چاند ہے-
تشبیہ
2- تلمیح کس زبان کا لفظ ہے؟
عربی
3- مقطع کے لغوی معنی کیا ہیں؟
آخری جگہ
4- ردیف سے پہلے آنے والے ہم آواز الفاظ کہلاتے ہیں-
قافیہ
5- مطلع کہلاتا ہے-
غزل کا پہلا شعر
6- شعر میں ردیف کا کیا مقام ہے؟
قافیہ کے بعد
7- مقطع کس زبان کا لفظ ہے؟
عربی
8-فروری ختم ----------- مارچ آیا-
ہوا
9-نور کے پیٹ میں درد ہو---------
رہا ہے
10-مرض------------- جوں جوں دعا کی
بڑھتا گیا
11-کراچی سے تار-----------
آئی ہے
12-میز خالی--------
پڑی ہے
13-سفید بلی کو دیکھ کر نوجوان نے کہا-
پُور لٹل سول
14-قمر کی بیوی کا نام تھا-
سکینہ
15-نصاب میں موجود غالب کا دوسرا خط ہے-
مرزا تفتہ کے نام
16- سفارش میں کوچوان کا نام تھا۔
فیکا
17- سر سید کو بھائی کی موت کا صدمہ نہ بھولا۔
نو برس بعد
18- ابن مریم ہوا کرے کوئی مصرع میں خوبی موجود ہے-
تلمیح
19- ارکان استعارہ کی تعداد ہے-
پانچ
20- مانند کی طرح جیسا یہ الفاظ ہیں-
تشبیہ
اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ 2016
انٹر پارٹ –1
پہلا گروپ
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 2:30 گھنٹہ
کل نمبر :80
حصہ اول
سوال نمبر 2- درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
(الف) شعلہ بن کر پھونک دے خاشاک غیر اللہ کو
خوف باطل کیا کہ ہے غارت گر باطل بھی تو
بے خبر ! تو جو ہر آئینہ ایام ہے
تو زمانے میں خدا کا آکری پیغام ہے
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
تم مرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
حال دل یار کو لکھوں کیونکر
ہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا
چارہ دل ، سوائے صبر نہیں
سو، تمہارے سوا نہیں ہوتا
حصہ دوم
3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) " یہاں آکر ان کی جس قدر تذلیل ہوئی اس کو دیکھ کر اپنا اطمینان کا جھونپڑا جنت سے کم نہ تھا- انہوں نے اپنے کو طعان کی-" تمہارے جیسے عزت کے ہوس مندوں کی یہی سزا ہے- اب تو آنکھیں کھلیں کہ تم کتنی عزت کے مستحق ہو- تم خود اس غرض مند دنیا میں کسی کے کام نہیں آسکتے- وکیل تمہارا احترام کیوں کریں؟ تم ان کے مئوکل نہیں ہو سکتے- ڈاکٹر اور حکیم تمہاری طرف کیوں دیکھیں ؟ انہیں بغیر فیس کے گھر آنے کی ضرورت نہیں- تم لکھنے کے لیے بنے ہو-لکھتے جاؤ- اس دنیا میں تمہارا اور کوئی مصرف نہیں"-
(ب) میرٹھ سے آکر دیکھا یہاں بڑی شدت ہے اور یہ حالت ہے کہ گوروں کی پاسبانی پر قناعت نہیں ہے- لاہوری دروازے کا تھا نے دار مونڈھا بچھا کر سڑک پر بیٹھتا ہے- جو باہر سے گورے کی آنکھ بچار کر آتا ہے، اس کو پکڑ کر حوالات میں بھیج دیتا ہے- حاکم کے ہاں سے پانچ پانچ بید لگتے ہیں یا دوروپے جرمانہ لیا جاتا ہے، آٹھ دن قید رہتا ہے – اس سے علاوہ سب تھانوں پر حکم ہے کہ دریافت کر وکون بے ٹکٹ مقیم ہے اور کون ٹکٹ رکھتا ہے- تھانوں میں نقشے مرتب ہونے لگے-
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) سفارش
(ب) اسوہ حسنہﷺ
5- ماہر القادری کی نظم " نعت" کا خلاصہ تحریر کیجئے-
6- دو دوستوں کے درمیان ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے موضوع پر مکالمہ لکھئے -
یا
اپنے کالج میں منعقدہ " جلسہ تقسیم انعامات " کی رودادتحریر کیجئے-
7-پوسٹ ماسٹر کے نام " پارسل گم شدگی کے لیے درخواست لکھئے –
8- مندرجہ ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں -
جب دل میں کسی بڑے مقصد کی خواہش ہو مگر اس کے لیے صلاحیت نہ ہو تو ہم پریشان رہتےہیں- سکون کے لیے ضروری ہے کہ یا تو خواہشیں کم کی جائیں یا صلاحیت بڑھائی جائے- ہر خواہش کی تکمیل کے لیے ایک عمل ہے عمل نہ ہو تو خواہش محض خواب ہے-ہمیں جیسی زندگی کی طلب ہو ویسا عمل درکار ہے اور جیسی عاقبت چاہیے ویسا عمل کرنا ہوگا- دنیا میں سر بلندی محنت والوں کے لیے ہے اور آخرت میں سرفرازی نیکی والوں کے لیے-
اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ 2016
انٹر پارٹ –1
دوسرا گروپ
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا
سوال نمبر 1- (الف) درست جواب کا انتخاب کیجئے-
1- مجھ پر کیچڑ----------
اچھالاگیا
2- اسے رات بھر نیند نہ -----------------
آئی
3- پیاز کس بھاو بک----------
رہا ہے
4- قلم دوات یہاں-----------------
پڑے ہیں
5- نصابی سبق" اپنی مدد آپ" کے مصنف کا نام ہے-
سر سید احمد خان
6- ابو القاسم زھراوی کی مشہور تصنیف کا نام بتائیے-
القانون
التصریف (B)
الشفاء (C)
الناصر (D)
7- فیکے کے والد کو وارڈ میں جگہ ملی-
فیکے کی اپنی کوششوں سے
8-دیا سلائی کی روشنی میں اچھن کو باپ کا چہرہ نظر آیا-
کمزور
9-پطرس بخاری کی نظر میں لاہور کی مشہور پیداوار کون سی ہے-
طلبہ
10-استعارہ کا لفظی معنی ہے-
ادھار لینا
11-" دلہن چاند کی طرح خوبصورت ہے" حرف تشبیہ بتائیے-
کی طرح
12-تلمیح کہتے ہیں-
تاریخی واقعہ کی طرف اشارہ
13-" سماں الفقر فخری کارہاشان امارت میں " شعری خوبی بتائیں-
تشبیہ
استعارہ (B)
تلمیح (C)
مجاز مرسل (D)
14-وہ شخص یا چیز جس کے لیے کوئی لفظ مستعار یا ادھار لیا جائے-
مشببہ
15-غزل یا قصیدے کا پہلا شعر ہوتا ہے-
مطلع
16- وہ الفاظ جو شعر کے آخر میں بار بار آئیں۔
قافیہ
17- ردیف سے پہلے آنے والے ہم وزن اور ہم آواز الفاظ ہیں۔
قافیہ
18- گل کو ہوتا صبا قرار اے کاش رہتی اک آدھ دن بہار اے کاش ' میں " اے کاش" کیا ہے؟
ردیف
19- تھکیں جو پاوں تو چل سر کے بل، نہ ٹھہر آتش گل مراد ہے منزل میں خار راہ میں ہے؛ اصطلاح شعر میں یہ شعر کیا ہے؟
مقطع
20- فروری ختم ----------- مارچ آیا-
ہوا
اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ 2016
انٹر پارٹ –1
دوسرا گروپ
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 2:30 گھنٹہ
کل نمبر :80
حصہ اول
سوال نمبر 2- درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
(الف) ہلالی خنجر، انگشت شہادت کا اشارہ ہے
یہ سیف اللہ کا پر تو، فلک پر آشکارا ہے
ہلال خنجر قومی عطیہ ہے شہیدوں کا
جو خود قربان ہو کر، بھر گئے دامن نویدوں کا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
پیام بر نہ میسر ہوا تو خوب ہوا
زبان غیر سے کیا شرح آرزو کرتے
مری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہ
کسی حبیب کی ، یہ بھی جُستجو کرتے
ہمیشہ میں نے گریباں کو چاک چاک کیا
تمامعمر رفو گر رہے، رفو کرتے
حصہ دوم
3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) ایک نہایت عاجزومسکین غریب آدمی جو اپنے ساتھیوں کو محنت اور پر ہیز گاری اور بے لگاؤ ایمانداری کی نظیر دکھاتا ہے- اُس شخص کا اُس کے زمانے میں اور آئندہ ہر زمانے میں اُس کے ملک، اُس کی قوم کی بھلائی پر بہت بڑا اثر پیدا ہوتا ہے- کیونکہ اُس کی زندگی کا طریقہ اور چال چلن گو معلوم نہیں ہوتا مگر اور شخصوں کی زندگی میں خفیہ خفیہ پھیل جاتا ہے اور آئندہ کی نسل کے لیے ایک عمدہ نظیر بن جاتا ہے-
(ب) دکان میں برسرہا تھا- مالک کے نام پر بینک میں سونے چاندی کے پہاڑ کھڑے ہو رہے تھے- تو وہی مثل کہ بی بی عید آئی- جو اب ملا دور موئی تجھے اپنی روٹی ٹکیا سے مطلب- اُسے تو جیسے اپنے دس روپوں کے سائے میں بٹھا دیا گیا گا- جہاں ضروریات زندگی کی قیمتوں کا دائرہ روز تنگ ہی ہوتا جا رہا تھا -
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) سفارش
(ب) دوستی
5- اختر شیرانی کی نظم" برسات" کا خلاصہ تحریر کیجئے-
6-دو طلبا ء کے درمیان " دہشت گردی ایک لعنت" کے موضوع پر مکالمہ لکھئے-
یا
اپنے کالج میں منعقدہ " نعتیہ مشاعرہ" کی رودار تحریر کیجئے-
7-پرنسپل صاحب کے نام کریکٹر سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے کی درخواست تحریر کیجئے–
8- مندرجہ ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں -
ہمارے یہاں کوئی سو برس، اور مغرب میں اُس سے بھی طویل تر مدت سے یہ خیال رائج ہے کہ ادب کو تنقید اصولوں کی روشنی میں پڑھنا چاہیےاور تنقیدی اصول آفاقی ہوں تو اور بھی اچھا ہے- بات بہ ظاہر پتے کی ہے، کیوں کہ اگر تنقیدی اصول نہ ہوں گے تو ہمیں کیسے معلوم ہوگا کہ کون سا ادب پارا اچھا ہے- اور کیوں ؟ اور کون سا ادب پارہ کم اچھا ہے اور کیوں؟ بلکہ خود یہ معاملہ بھی کہ کوئی تحریر ادب ہے کہ نہیں ، تنقیدی اصولوں کے بغیر فیصل نہ بن سکے گا-