اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ 2016
نٹر پارٹ –2
پہلا گروپ
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا
سوال نمبر 1- (الف) درست جواب کا انتخاب کیجئے-
مطابقت اور حروف کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-
رموز اوقاف:
امدادی افعال:
اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ 2016
انٹر پارٹ –2
پہلا گروپ
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 2:30 گھنٹہ
کل نمبر :80
حصہ اول
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کمان اُن میں رہتے ہیں باقی ، نہ جوہر
نہ عقل اُن کی ہادی ، نہ دین اُن کا رہبر
نہ دنیا میں ذلت نہ عزت کی پرواہ
نہ عقبٰی میں دوزخ نہ جنت کی پرواہ
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
باغ وہ دشت جنوں تھا کہ کبھی جس میں سے
لالہ وگل گئے ثابت نہ گریباں لے کر
پردہ خاک میں سو ، سو رہے جا کر افسوس
پردہ رخسار پہ کیا کیا مہ تاباں لے کر
ابر کی طرح سے کر دیویںگے عالم کو نہال
ہم جدھر جاویں گے، یہ دیدہ گریاں لے کر
حصہ دوم
3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) مسلمانوں کی خود اعتمادی کا یہ عالم تھا- کہ انھیں اپنے سپہ سلار کی عدم موجودگی کا احساس تک نہ تھا- ہماری تاریخ میں آپ کو کوئی ایسا واقعہ نہیں ملے گا جب سالار کی شہادت سے بددل ہو کر مجاہدوں نے ہتھیار ڈال دیے ہوں- ہم بادشاہوں اور سالاروں کے لئے نہیں لڑتے- ہم خدا کے لئے لڑتے ہیں – بادشاہوں اور سالاروں پر بھروسہ کرنے والے ان کی موت کے بعد مایوس ہو سکتے ہیں- لیکن ہمارا خدا ہر وقت موجود ہے- قرآن میں ہمارے لئے اس کے احکام موجود ہیں-
(ب) بنوامیہ کے دفتر اعمال میں سب سے زیادہ قوم کو بربا د کرنے والا یہ واقعہ ہے کہ انھوں نے آزادی اور حق گوئی کا استیصال کر دیا تھا – عبدالملک نے تخت پر بیٹھ کر حکم دیا تھا کہ کوئی شخص میری کسی بات پر روک ٹوک نہ کرنے پائے اور جو شخص ایسا کرے گا سزا پائے گا ، اگر چہ اس پر بھی آزادی پسند عرب کی زبانیں بند نہ ہوئیں تاہم بہت کچھ فرق آگیا تھا-
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) مولانا ظفر علی خان
(ب) مناقب عمر بن عبدالعزیزؒ
5- حفیظ تائب کی نظم " نعت" کا خلاصہ تحریر کیجئے-
6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کیجئے-
(الف) میری پسندیدہ شخصیت
(ب) انٹر نیٹ: فوائد و نقصانات
(ج) انتہا پسندی
7-اپنے والد محترم کے نام خط لکھیں جس میں ماہانہ رقم میں اضافے کے لیے استدعا کریں-
اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ 2016
انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا
سوال نمبر 1- (الف) درست جواب کا انتخاب کیجئے-
مطابقت اور حروف کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-
رموز اوقاف:
امدادی افعال:
اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ 2016
انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 2:30 گھنٹہ
کل نمبر :80
حصہ اول
سوال نمبر 2- درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
(الف) شہروں میں انقلاب، بیاباں میں انقلاب
محفل میں انقلاب، شبستاں میں انقلاب
کس پر یہاں تغیر نو کا فسوں نہیں
اس بزم میں نصیب کسی کو سکوں نہیں
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
موت! کیا آکے فقیروں سے تجھے لینا ہے
مرنے سے آگے ہی، یہ لوگ تو مر جاتے ہیں
دید و ادید جو ہو جائے، غنیمت سمجھو
جوں شرر ورنہ ہم اے اہل نظر جاتے ہیں
بے ہنر ، دشمنی اہل ہنر سے آکر
منہ پہ چڑھتے تو ہیں ، پر جی سے اتر جاتے ہیں
حصہ دوم
3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) "سر سید کی وفات کے قریب زمانے ہی میں اُردوکی مخالفت کا آغاز ہو گیا – اگر چہ سر سید کی حالت اُس وقت نازک تھی تو بھی اس جواں ہمت بڈھے نے اس کے متعلق لکھا پڑھی شروع کر دی تھی- محسن الملک کے زمانے میں مخالفت نے اور زور پکڑا- اُردو کی حفاظت اور حمایت کے لیے ایک انجمن قائم کی گئی جس کا ایک عظیم الشان جلسہ لکھنؤ میں ہوا- اُس میں نواب محسن الملک نے بڑی زبر دست اور پر جوش تقریر کی- جس کا لوگوں پر اثر ہوا اور جوش کی لہر پھیل گئی"-
(ب) "ڈاکٹر گلبرگ مہم جُو آدمی ہیں- برسوں وہ گرین لینڈ جا کر اسکیموں کے ساتھ رہے- اُن کی زبان اور معاشرت اختیار کی – اُنھی کا سا بے نمک کھانا کھاتے رہے- یہی مچھلی ، ریچھ کا گوشت وغیرہ، برف کے جھونپڑوں میں قیام کیا اور پھر یہ کتاب لکھی- اب میاں بی بی ایشیا اور مشرق معید کے دورے پر نکلے تھے- کینیا، ہندوستان، تھائی لینڈاور نیپال ہوتے ہوئے پاکستان آئے تھے- اب کابل اور تہران ہو کر وطن واپسی کا پروگرام تھا" -
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) تشکیل پاکستان
(ب) دستک
5- نظم " ایک کوہستانی سفر کے دوران میں" کا خلاصہ تحریر کیجئے-
6-درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کیجئے-
(الف) محسن انسانیتﷺ
(ب) اپنی مدد آپ
(ج) دہشت گردی ایک لعنت
7-اپنے چھوٹے بھائی کے نام خط لکھ کر اسے پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے کالج کی ثقافتی سر گرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کیجئے-