اسلامیات
(لازمی)
انٹر پارٹ -1
ساہیوال بورڈ 2016
کلاس گیارہویں
پہلاگروپ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
وقت:30منٹ
نوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابA,B,CاورDدئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اسلامیات
(لازمی)
انٹر پارٹ -1
ساہیوال بورڈ 2016
کلاس گیارہویں
پہلاگروپ
(انشائی)
کل نمبر:40
وقت : 1.45 گھنٹہ
نوٹ: حصہ اوّل لازمی ہے۔حصہ دوم میں کوئی دو (2) سوالوں کے جوابات لکھئے۔
حصہ اول
سوال نمبر 2۔ کوئی سے چھ سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے۔
1۔ اللہ پاک کی صفات میں شرک کیسے ہوتا ہے؟
2۔ محمدﷺ کی رسالت کی کاملیت سے کیا مراد ہے؟
3۔ قرآن مجید کتاب ِ اعجاز ہے وضاحت کریں۔
4۔ لفظ "آخرت " کے لغوی و اصطلاحی معنی لکھیے۔
5۔ بے روح نمازسے کیا مراد ہے؟
6۔ بے اثر روزوں سے کیا مراد ہے؟
7۔ ادائیگی زکوٰتہ کے چار اصول تحریر کریں۔
8۔ خواہش ِ نفس کے خلاف جہاد کیسے ہوتاہے۔
9۔ دہشت گردی کے دو اسباب تحریر کریں۔
سوال نمبر 3۔ کوئی سے چھ سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے۔
1۔ رشتہ مواخات کا مفہوم تحریر کریں؟
2۔ حضورﷺ کے صبرو اسستقلال کی دو مثالیں لکھیں
3۔ ترجمعہ کیجیے۔ (الابذکراللہ تطمئن القلوب)
4۔ قرآنِ مجید کے ناموں (الفرقان ، العلم) کے معنی لکھئے۔
5- ۔مدنی صورتوں کی خصوصیات بیان کریں۔
6- نبی کریمﷺ کے آخری حج کے بارے میں چار سطور تحریر کریں۔
7۔ حدیث کے لغوی و اصطلاحی معنی لکھیں۔
8۔ خطبہ حجۃ الوداع کب اور کہاں ہوا؟
9۔ ان اکر مکم عند اللہ اتقکم کا ترجمہ کریں۔
10۔ ترجمہ کریں۔ (ما عال من اقتصد)
(حصہ دوم)
سوال نمبر 4۔ ۔توحید کا مفہوم لکھیئے اور انسانی پر"عقیدہ توحید کے اثرات تحریر کریں۔
سوال نمبر 5۔ جہاد پر نوٹ لکھیں۔
سوال نمبر 6۔ حضور ﷺ رحمتہ اللعالمین ہیں۔مثالوں سے واضح کریں۔
اسلامیات
(لازمی)
انٹر پارٹ -1
ساہیوال بورڈ 2016
کلاس گیارہویں
2گروپ -
(معروضی طرز)
کل نمبر:10
وقت:15منٹ
نوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابA,B,CاورDدئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اسلامیات
(لازمی)
انٹر پارٹ -1
ساہیوال بورڈ 2016
کلاس گیارہویں
2گروپ -
(انشائی)
کل نمبر:40
وقت : 1.45 گھنٹہ
نوٹ: حصہ اوّل لازمی ہے۔حصہ دوم میں کوئی دو (2) سوالوں کے جوابات لکھئے۔
حصہ اول
سوال نمبر 2۔ کوئی سے چھ سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے۔
1۔ شرک کی مذمت میں آیت قرآنی کا ترجمہ کریں۔
2۔ انبیاء کی اطاعت ضروری ہوتی ہے۔آیتِ قرآنی کے حوالے سے وضاحت کریں۔
3۔ عقیدہ آخرت پر ایمان لانے سے انسان بہادر ہو جاتا ہے ۔وضاحت کریں۔
4۔ ترجمہ کریں۔ ذلک فضلاللہ یو تیہ من یشاء
5۔ تقویٰ کا مفہوم تحریر کریں۔
6۔ زکوٰتہ کے فوائد تحریر کریں۔
7۔ والدین کے دو فرائض تحریر کریں۔
8۔ آپﷺ نے حسد سےبچنے کی کیا تلقین فرمائی ہے۔
9۔ دہشت گردی کے دو اسباب تحریر کریں۔
سوال نمبر 3۔ کوئی سے چھ سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے۔
1۔غیبت کے دو نقصانات تحریر کریں۔
2۔ دو غیر عرب صحابہ کے نام تحریر کریں۔
3۔ رحمتللعٰلمین سے کیا مراد ہے؟چار سطور پر جواب تحریر کریں۔
4۔حد ث کی کوئی دو اقسام کے نام تحریر کریں۔
5۔ ماں کی عظمت کے بارے میں ایک حدیث کامفہوم لکھیں۔
6- ۔الآثار "اور " المو طا" کے مصنفین کے نام لکھیں۔
7۔ قرآن پاک کے چار اسماء تحریرکریں۔
8۔ حدیث مبارکہ کا ترجمہ تحریر کریں۔
(حصہ دوم)
4۔ قرآن ِ پاک کی خصوصیات بیان کریں۔
5-۔نماز کے انفراداور اجتماعی فوائد تحریر کریں۔
6۔ مساوات سے کیا مراد ہے؟ حضور ﷺ نے اسلامی معاشرے میں مساوات کیسے قائم کی؟