1 گروپ-
2 انٹر پارٹ- سرگودھا بورڈ2016ء
اردو(لازمی)
کل نمبر:20
(معروضی طرز)
وقت:30منٹئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
انٹر پارٹ –2
پہلاگروپ
سرگودھا بورڈ
2016
اردو
(لازمی)
کل نمبر : 40
(انشائی)
وقت : 1.45 گھنٹہ
حصہ اول
2۔ (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
تھا کبھی علم آدمی ، دل آدمی، پیار آدمی
آج کل زر آدمی، قصر آدمی، کار آدمی
زندگی نیچے کہیں منہ دیکھتی ہی رہ گئی
کتنا اونچا لے گیا جینے کا معیار آدمی
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
موت کیا آکے فقیروں سے تجھے لینا ہے
مرنے سے آگے ہی یہ لوگ تو مر جاتے ہیں
بے ہنر دشمنی اہلِ ہنر، سے آ کر
منہ پہ چڑھتے تو ہیں پر جی سے اتر جاتے ہیں
ہم کسی راہ سے واقف نہیں، جوں نورِ نظر
رہنما تو ہی تع ہوتا ہے، جدھر جاتے ہیں
حصہ دوم
3۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) ان کا ایک اور کارنامہ جو نہایت قابلِ قدر ہے سلاطین بنو امیہ کی ناجائز کاروائیوں کا مٹانا تھا۔ سلاطین بنو امیہ نے ملک کا بڑا حصہ جو زمینداری کی حیثیت سے رعایا کے قبضے میں تھا ۔ اپنے خاندان کے ممبروں کو جاگیر میں دے دیاتھا۔ جس طرح سلاطین تیموریہ کے زمانے میں بڑے بڑے صوبے شہزادوں کی جاگیر میں دے دیئے جاتے تھے
(ب) دنیا کے حسین سفر ہمیشہ مجھ پہ مسلط رہے ہیں یہ ایک اور سہی ۔ کچھ اتنے پلبے ہوائی سفر کا ڈر، کچھ ایک صاحبہ نے ڈرایا کہ ٹوکیو سے ہونولولو تک نیچے بحرالکاہل ہوتا ہےاور اوپر خدا۔ کہیں زمیں کا زرا سا ٹکڑا بھی ڈھارس کے لیے دیکھائی نہیں دیتااور معمول کے مطابق اگر طوفان آجائے تو پھر الامان ! سفر اللہ اللہ کرتے گزرتا ہے۔
4۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
2 گروپ-
2 انٹر پارٹ- سرگودھا بورڈ2016ء
اردو(لازمی)
کل نمبر:20
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
انٹر پارٹ –2
دوسراگروپ
سرگودھا بورڈ
2016
اردو
(لازمی)
کل نمبر : 40
(انشائی)
وقت : 1.45 گھنٹہ
حصہ اول
2۔ (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
کسی قوم کا جب الٹتا ہے دفتر
تو ہوتے ہیں مسخ ان میں پہلے تونگر
کمال ان میں رہتے ہیں باقی،نہ جوہر
نہ عقل ان کی ہادی ، نہ دین انکا رہبر
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
موت ! کیا فقیروں سے تجھے لینا ہے
مرنے سے آگے ہی یہ لوگ تو مر جاتے ہیں
ہم کسی راہ سے واقف نہیں، جوں نورِ نظر
رہنما تو ہی تع ہوتا ہے، جدھر جاتے ہیں
دید و ا دید جو ہو جائے ، غنیمت سمجھو
جوں شرر ورنہ ہم اے اہلِ نظر جاتے ہیں
حصہ دوم
3۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) مسلمانوں کے پہاڑی علاقے میں داخل ہوتے ہی بھیم سنگھ کے سپاہیوں نے اکا دکا حملے شروع کر دیئے۔ تیس چالیس سپاہیوں کا گروہ اچانک کسی پہاڑی یا ٹیلے کی چوٹی پر نمودار ہوتا اور آن کی آن میں محمد بن قاسم کی فوج کے کسی حصے پر تیر اور پتھر برسا کر غائب ہو جاتا۔ گھوڑوں کے سوا ر ادھر ادھر ہٹ کر اپنا بچاؤ کر لیتےلیکن شتر سوار دستوں کے لیے یہ حملے بڑی حد تک پریشان کن ثابت ہوئے۔
(ب) "کئی سال سے لوگوں کا ان پر تقاضا تھا کہ قرآن مجید کا ترجمہ کرو مگر وہ پس و پیش کرتے اور کہتے کہ یہ کام ان لوگوں کا ہے جو خدمت دین میں اپنی ساری ساری عمر صرف کر چکے ہیں۔ مگر جب پینشن لے کر وہ دلی آگئے تو تفسیر کا ترجمہ شروع کیا اور اس سلسلے میں اکثر آیات قرآنی کا ترجمہ بھی کرنا پڑا ۔ اس سے انہیں اندازہ ہوا کہ یہ کام اتنا دشوار نہیں ہے جتنی کہ طبیعت میں ہچکچاہٹ ہے۔"
4۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔