اسلامیات(لازمی)
بہاولپوربورڈ2017ء
انٹر پارٹ-1
1 گروپ-
وقت:15منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:10
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اسلامیات(لازمی)
بہاولپوربورڈ 2017ء
انٹر پارٹ-1
1 گروپ-
وقت : 1.45 گھنٹہ
(انشائی)
کل نمبر : 40
نوٹ: حصہ اوّل لازمی ہے۔حصہ دوم میں کوئی دو (2) سوالوں کے جوابات لکھئے۔
حصہ اول
2۔ کوئی سے چھ سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے۔
1۔ توحید کا اصطلاحی مفہوم بیان کریں۔
2- صفات میں شرک کا مفہوم کیا ہے۔
3- عقیدہ رسالت کو مختصرا بیان کریں۔
4۔ رسول اور نبی میں کیا فرق ہے؟
5- رشتہ داروں کے چار حقوق تحریر کریں۔
6۔ "حج مقبول" سے کیا مراد ہے؟
7۔ "کسب حلال" سے کیا مراد ہے؟
8- عملی منافق کی تعریف کریں۔
9- دہشت گردی سے بچنے کیلئے کوئی سے چار اقدامات لکھیں۔
3۔ کوئی سے چھ سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے۔
1- حضرت محمدﷺ کافروں کیلئےکس طرح رحمت ہیں؟ وضاحت کریں۔
2- دو غیر عرب صحابہ کے نام تحریر کریں۔
3- مواخات سے کیا مراد ہے۔
4- ذکر کے بارے میں ایک قرآنی آیت کا ترجمہ تحریر کیجئے۔
5- قرآن مجید کی ترتیب توقیفی سے کیا مراد ہے۔
6- صحیح مسلم کے مولف کا نام لکھیں۔
7- صحیفہ صادقہ" کا تعارف تحریر کیجئے۔
8۔ قرآنی آیت کا ترجمہ کیجئے۔ (ان اکرمکم عنداللہ اتقکم )
9۔ حدیث کا ترجمہ کیجئے۔ (الصدق ینجی و الکذب یھلک)
(حصہ دوم)
4- عقیدہ ختم نبوت کی مفصل وضاحت کریں۔
5- محاسن اخلاق پر تفصیل سے نوٹ لکھیں۔
6- تدوین قرآن پر تفصیلی نوٹ لکھیں۔