اردو
(لازمی)
ڈی جی خان بورڈ
2017
انٹر پارٹ –1
پہلا گروپ
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
1- (الف) درست جواب کا انتخاب کیجئے-
اردو
(لازمی)
ڈی جی خان بورڈ
2017 انٹر پارٹ –1
پہلا گروپ
وقت : 2:30 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :80
حصہ اول
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
لاکھ پردوںمیں ہے تُو بے پردہ
سو نشانوں پہ بے نشاٰں تُو ہے
تُو ہے خلوت میں تُو ہے جلوت میں
کہیں پنہاں، کہیں عیاں تُو ہے
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
اثر اس کو ذرا نہیں ہوتا
رنج راحت فزا نہیں ہوتا
ذکرِ اغیار سے ہوا معلوم
حرفَ ناصح برا نہیں ہوتا
تم مرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
حصہ دوم
3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) حضرت قمر کی باچھیں کھل گئیں۔ دل کی مراد پوری ہوئی۔ بولے" میں بھولا نہیں ہوں حافظ صاحب ، ان دنوں کام کی اس قدر زیادتی رہی کہ گھر سے نکلنا دشوار تھا۔ روپیہ تو ہاتھ نہیں آتا پر آپ کی دُعا سے قدر شناسوں کی کمی نہیں ۔ دو چار آدمی گھیرے ہی رہتے ہیں ۔ زندگی وبال ہے۔ اس وقت بھی راجا صاحب -----اجی وہی جو نکڑ والے بنگلے میں رہتے ہیں ان ہی کے یہاں جا رہا ہوں ، روزکوئی نہ کوئی ایسا موقع آتا رہتا ہے۔
(ب) لاہور تک پہنچنے کے کئی راستے ہیں لیکن دو ان میں سے بہت مشہور ہیں، ایک پشاور سے آتا ہے، دوسرا دہلی سے وسطی ایشیا کے حملہ آورپشاور کے راستے اور یوپی کے حملہ آور دہلی کے راستے وارد ہوتے ہیں۔ اول الذکر اہل سیف کہلاتے ہیں اور غزنوی یا غور تخلص کرتے ہیں۔ مواخر الذکر اہل زبان کہلاتے ہیں۔ یہ بھی تخلص کرتے ہیں اور اس میں یدطولیٰ رکھتے ہیں۔
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف)سر سید احمد کے اخلاق و خصائل
(ب)سفارش
5- اپنے نصاب میں شامل نظم " ہلال استقلال" کا خلاصہ تحریر کیجئے-
6-مسافر اور کنڈیکٹر کے درمیان کرایوں میں اضافے کے موضوع پر مکالمہ لکھیے-
یا
فٹ بال میچ کا آنکھوں دیکھا حال لکھیے-
7-چیرمین بورڈ کے نام سند جاری کرنے کی درخواست لکھیئے–
8-درج ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تحریر کیجئے-
مدرسے کے معلموں میں ایک مولوی صاحب تھے جنہیں شوق ےتھا کہ لڑکوں کو تقریر کرنا سکھائیں۔ اُنہوں نے پرائمری کے اوپر کی جماعت اور مڈل کی جماعتوں کی ایک مجلس بنائی جس کے جلسے وہ ہفتے میں ایک بار کرتے تھے۔ اور خود صدر جلسہ ہوتے تھے۔ لڑکوں کو مضمون دیا جاتا تھا جس پر وہ اپنی بساط کے موافق کچھ لکھ کر لاتے تھے اور پڑھ کر سناتے تھے۔ میں اس مجلس میں شریک ہو گیا اور جب میں نے پہلی دفعہ چھوٹا سا مضمون لکھا اور جھجک کے بغیر سنایا تو مجھے بہت شاباش ملی۔