انٹر پارٹ –2
پہلا  گروپ
 بہاولپوربورڈ  2017
اردو (لازمی)
کل نمبر:20
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ

نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

سوال نمبر 1- درست جواب کا انتخاب کیجئے-

مطابقت اور حروف کے صحیح استعمال کو پیش نظررکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-

رموز اوقاف کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے درست جواب منتخب کیجئے-

امدادی افعال کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے درست جواب منتخب کیجئے

انٹر پارٹ –2
پہلا  گروپ
بہاولپوربورڈ 2017 (لازمی)
کل نمبر   :80 (انشا ئیہ طرز)
وقت : 2:30 گھنٹہ

حصہ اول

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کلر کوں سے آگے بھی افسر ہیں کتنے
جو بے انتہا صاحب غور بھی ہیں
ابھی چند میزوں سے گزری ہے فائل
" مقامات آہ دفغاں اور بھی ہیں
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
شور برپا ہے خانہ دل میں
کوئی دیوار سی گری ہے ابھی
بھری دنیا میں جی نہیں لگتا
جانے کس چیز کی کمی ہے ابھی
تو شریک سخن نہیں ہے تو کیا
ہم سخن تیری خاموشی ہے ابھی

حصہ دوم

سوال نمبر 3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) ہم نے پہلی ٹھیکی کلکتہ میں لگائی۔کلکتہ میری جائے پیدائش ہے، حلانکہ میں صرف ایک سال کی شیر خوار وہاں سے لے آئی گئی تھی لیکن پھر بھی اس جگہ سے انس تھا۔ اس کو دیکھنے کا ارمان تھا۔ لیکن میرے جذبات نے مجھےنے مجھے ہمیشہ دھکے کھلوائے۔ ائیرپورٹ سے لے کر پولیس اسٹیشن تک جو میرا اور باقی مجھ جیسے سیاحوں کا حال ہوا وہ ناگفتہ بہ ہے۔ خدا کسی شریف انسان کو کلکتے نہ لے جائے۔ اگر مرزا غالب نے اس میں کچھ دیکھا تو ہندوستانی کسٹم آفیسر اور بنیاد پولیس سے پہلے دیکھا ہو گا۔
(ب) میں دعا کرتا ہوں کہ خدا مجھے قوم کے لیے رستم نہ بنائے بلکہ مجھے مثنی بننے کی توفیق  دے جن کی شہادت نے ہر مسلمان کو جذبہ  شہادت سے سر شار کر دیا تھا۔ میرے لیے اس سپہ سالار  کی جان کی کوئی قیمت نہیں جو اسے اپنے سپاہیوں کی تلواروں کے پہرے میں چھپا کر رکھتا ہے اور اپنے بہادروں کو جان کی بازی لگانے کی بجائے جان بچانے کی ترغیب دیتا ہے۔ اگر اس قلعے کو فتح کرنا اس قدر اہم نہ ہوتا تو میں یہ مہم  شاید کسی اور کے سپرد کر دیتا لیکن اس مہم کا خطرہ اور اس کی اہمیت دونوں اس بات کے متقاضی ہیں کہ میں خود اس کی رہنمائی کروں۔

سوال نمبر 4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) مولوی نذیر احمد دہلوی
(ب) محنت پسند خردمند

سوال نمبر 5- اسرار الحق مجاز کی شامل نصاب نظم " نوجوان سے خطاب " کا خلاصہ  تحریر کیجئے-

سوال نمبر 6-درج ذیل عنوات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-
(الف) پاکستان ایک ایٹمی قوت
(ب) تعلیمی نسواں
(ج) قائداعظم میری پسندیدہ شخصیت

سوال نمبر 7-آپ کے والد صاحب آپ کی تعلیم کے بارے میں پریشان ہیں۔ انہیں اپنی تعلیمی کارکردگی سے متعلق خط لکھئے اور ضروری اخراجاتکے لیے دس ہزار روپے منگوائیے-