اردو
(لازمی)فیصل آباد بورڈ
2017نٹر پارٹ –1
پہلا گروپ
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
1- (الف) درست جواب کا انتخاب کیجئے-
فیصل آباد بورڈ
2017
نٹر پارٹ –1
پہلا گروپ
وقت : 2:30 گھنٹ
(انشا ئیہ طرز)
ردو
(لازمی)
کل نمبر :80
حصہ اول
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی
کہ تو گفتار وہ کردار ، تو ثابت وہ سیارا
گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی
ثریا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا
جھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا
دل لے کے مفت کہتے ہیں کچھ کام کا نہیں
الٹی شکایتیں ہوئیں احسان تو گیا
ڈرتا ہوں دیکھ کر دل بے آرزو کو میں
سنسان گھر یہ کیوں نہ ہو مہمان تو گیا
حصہ دوم
3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) اب تم کیسے سمجھاؤ ں ۔ ہر شخص کے دل میں اعزاز و احترام کی بھوک ہوتی ہے۔ تم پوچھوگی یہ بھوک کیوں ہوتی ہے؟ اس لیے کہ یہ ہماری روح کے ارتقا کی ایک منزل ہے۔ ہم اس عظیم الشان طاقت کا لطیف حصہ ہیں جو ساری دُٗنیا میں حاضر و ناضر ہے۔ جزو میں کل کی خوبیاں ہونا لازمی امیر ہے۔ اس لیے جاہ ورفعت، علم و فضل کی جانب ہمارا فطری میلان ہے۔ میں اس ہوس کو معیوب نہیں سمجھتا۔ ہاں ! چونکہ دل میں ضعف ہے۔ اہل دنیا کی حرف گیریوں کا خیال قدم قدم پر دامن گیر ہو جاتا ہے۔
(ب) جولائی میں مہینہ شروع ہوا ۔ شہر میں سینکڑوں مکان گرے اور مینہ کی نئی صورت دن رات میں دو چار بار برسے اور ہر بار اس زور سے کہ ندی نالے بہہ نکلیں ۔ بالا خانے کا جودالان میرے اُٹھنے بیٹھنے ، سونے جاگنے ، جینے مرنے کا محل ہے، اگر چہ گرانہیں لیکن چھت چھلنی ہو گئی، کہیں لگن ، کہیں چلمچی ، کہیں اُگالدان رکھ دیا۔ قلمدان ، کتابیں اُٹھا کر توشے کا نے کی کوٹھڑی میں رکھ دیئے۔ مالک مرمت کی طرف متوجہ نہیں ۔ کشتی نوح میں تین مہینے رہنے کا اتفاق ہوا۔ اب نجات ہوئی۔
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
اوورکوٹ (i)
کیا واقعی دُنیا گول ہے؟ (ii)
5- مولانا ظفر علی خاں کی نظم " مستقبل کی جھلک " کا خلاصہ تحریر کیجئے-
6-گاہک اور دکاندار کے درمیان اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے موضوع پر مکالمہ لکھیے-
یا
کالج میں منعقد یوم آزادی کی تقریب کی روداد تحریر کیجئے-
7-چیرمین میونسپل کمیٹی کے نام اپنے محلے کی صفائی کے حوالے سے درخواست تحریر کیجئے–
8-درج ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تحریر کیجئے-
اتفاق کی خوبیاں لوگوں نے بہت کچھ بیان کی ہیں اور وہ ایسی ظاہر ہیں کہ کوئی شخص اتفاق سے بھی ان کو بھول نہیں سکتا۔بہت بڑے بڑے واقعات دُنیا میں گزرے ہیں۔ جن کو پُرانی تاریخیںیاددلاتی ہیں۔ اور جن کی یاد سے ایک عجیب اثر ہمارے دلوں پر ہوتا ہےاور وہ سب باہمی اتفاق کا نتیجہ ہے۔ ایک ناچیز ریشہ گیاہ جو نہایت کمزور ہوتا ہے۔ باہمی اتفاق سے ایسا قوی اور زبردست ہو جاتا ہے کہ بڑی سے بڑی قوت کا مقابلہ کرتا ہے۔ اس وقت تعلیم یافتہ دُنیا میں جو کچھ ترقی ہے یا مذہب ملکوں میں جو کچھ طاقت ہے وہ سب اتفاق کی بدولت ہے۔