اردو(لازمی)
فیصل آباد  بورڈ2017 ء
انٹر پارٹ-II
گروپ-1
وقت:20منٹ
(معروضی طرز)

کل نمبر:20

نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

(ب) مطا بقت اور حروف کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہو ئے درست جواب کا انتخاب کئجیے۔

(ج) رموز اوقاف کے اصولوں کی ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے۔

مصادر کے بطور امدادی افعال کے اصولوں کی مد نظر رکھتے ہوئے درست کا انتخاب کیجئے۔

اردو(لازمی)
فیصل آباد  بورڈ2017 ء
انٹر پارٹ-II
گروپ-1
وقت : 2.40  گھنٹے
(انشائی طرز)

کل نمبر:80

(حصہ اول)
2۔   (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
گواہی دے رہی ہے اس کی یکتائی پہ ذات اس کی
دوئی کے نقش سب جھوٹے ‘ہے سچا ایک نام اس کا
ہر اک ذرہ فضا کا داستاں اس کی سناتا ہے
ہر اک جھونکا ہوا کا آکے دیتا ہے پیام اس کا                                          
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
وائے دیوانگی شوق کو ہر دم مجھ کو
آپ جانا اُدھر اور آپ ہی حیراں ہونا
عشرت قائل کہ اہل تمنا مت پوچھ
عیدہ نظارہ ہے شمشیر کا عریاں ہونا
لے گئے خاک میں ہم داغ تمنائے نشاط
تو ہو اور آپ بہ صد رنگ گلستاں ہونا

(حصہ دوم)

3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف)
اس سلسے میں یہ امر بیان کرنے کے قابل ہے کہ خلفائے بنی امیہ کی دولتمندی کا یہ حال تھا کہ جب ہشام بن عبدالملک نے وفات پائی۔تو اس کے ترکے میں سے صرف اولاد ذکور کو جس قدر نقدی رقم وراثت میں ملی اس کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ دینار تھی۔ لیکن عمر بن عبد العزیز نے جب وفات پائی تو کل سترہ دینار چھوڑے، جن میں سے تجہیزوتکفین کے مصارف ادا  کرنے کے بعد دس دیناربچے جو  ورثا پر تقسیم ہوئے۔
(ب) ہم سب کی زندگیوں میں مرحوم کے گھل مل جانے کا راز یہ تھا کہ ان میں بظاہر کوئی بات غیر معمولی نہ تھی۔ وہ غیر معمولی قابلیت کے آدمی نہ تھے، دولت مند نہ تھے، کچھ بہت ذہین بھی نہ تھے۔ نہ انہیں توڑ جوڑ آتا تھا، نہ خوش پوشاک، نہ خوش گفتار، نہ خوش باش، نہ رنگین ورعنا۔ وہ معمول آدمیوں سے بھی زیادہ معمولی تھے پھر بھی وہ ایسے تھے کہ اب ہم میں ویسا کوئی اور نہ اب ڈھونڈے سے بھی کوئی ایسا ملے۔

4- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک  نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) ۔تشکیل پاکستان
(ب) دستک

5- نظم "ایک کوہستانی سفر کے دوران میں"کا خلاصہ لکھئے۔

6-۔درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل نوٹ  تحریر کیجئے۔
(الف) میری پسندیدہ شخصیت
(ب) دہشت گردی اور ہمارا معاشرہ
(ج) محنت کی عظمت

7- اخبار کے مدیر کے نام خط لکھ کر تعلیمی ادراروں کی کینٹین ناقص اشیاء کی فروخت سے آگاہ کیجئے۔