اسلامک ایجوکیشن
فیڈرل بورڈ 2017
انٹرپارٹ 1
پہلا گروپ
وقت :15 منٹ
معروضی طرز
کل نمبر :10
نوٹ : ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات ا،ب،ج ،د دیے گئے ہیں ۔درست جواب کا انتخاب کریں ۔
- "اللہ تعالیٰ وہی ہے جس نے ---------------آسمان تہہ بہ تہہ پیدا کیے۔"
- عقیدہ ختم نبوت قرآن و حدیث اور ---------سے ثابت ہے۔
- ا۔ سنت
- ب۔ صحابہ
- ج۔ اجماع
- د۔ ملائکہ
- قرآن کریم کے مطابق روزے کا مقصد ہے۔
- ا۔ جنت کا حصول
- ب۔تقویٰ کا حصول
- ج۔ سکون کا حصول
- د۔ سنت کا حصول
- زکوۃ کے لیے سونے کا نصاب ہے۔
- ا۔ 2.5تولہ
- ب۔ 7.5تولہ
- ج۔ 25.5تولہ
- د ۔52.5تولہ
- . حقوق العبادکا مطلب ہے۔
- ا۔ بندوں کے حقوق
- ب۔ والدین کے حقوق
- ج۔ عبادت کے حقوق
- د۔ غیر مسلموں کے حقوق
- .آپ ﷺ نے جنت میں لے جانے والا عمل قرار دیا ہے ۔
- ا۔ نماز پڑھنے کو
- ب۔ قرآن پڑھنے کو
- ج۔ قربانی کرنے کو
- د۔سچ بولنے کو
- . علمائے اسلام نے منافق کی --------------اقسام بیان کی ہیں۔
- .آپﷺ نے مہاجرین و انصار کے درمیان ----------قائم کر دیا۔
- ا۔عہد نامہ
- ب۔ صلح نامہ
- ج۔ رابطہ
- د۔ رشتہ مواخات
- .قرآن کریم کے ---------------نام ایسے ہیں جو خود آیات قرانیہ سے ماخوذ ہیں۔
- . امام ابو عبدالرحمٰن النسائی کا سن وفات ہے۔
- ا۔ 256ھ
- ب۔ 279ھ
- ج۔ 275ھ
- د۔303ھ
حصہ دوم
- 2. مندرجہ ذیل آیات میں سے کسی ایک کا ترجمہ اور تشریح لکھیں۔
- . وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا
- .اِنَّ الصّلوۃَ تَنہیٰ عَنِ الفَحشَاءِ وَالمُنکَر
- 3. مندرجہ ذیل احادیث کا ترجمہ لکھیں۔
- . الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ
- . من سلك طريقاً يلتمس فيه علماً سهل الله له به طريقاً إلى الجنة
- 4. مندرجہ ذیل میں کوئی سے آٹھ سوالات کے مختصر جوابات لکھئے۔
- .دین کی اصطلاحی مفہوم بیان کیجئے۔
- .عقیدہ آخرت کا اصطلاحی مفہوم بیان کیجئے۔
- . چار مشہور آسمانی کتب اور متعلقہ رسولوں کے نام لکھئے۔
- . زکوۃ کا نصاب کیا ہے؟
- . جہاد سے کیا مراد ہے؟
- .نیک بیویوں کی صفات کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد یا ترجمہ تحریر کیجئے۔
- . قانون کی خلاف ورزی کی دو اہم وجوہات کون سی ہیں؟
- .غلاموں کے ساتھ برتاؤ کے بارے میں آپ ﷺ نےکیا فرمایا؟
- .کس کافر نے آپﷺ پر سجدہ کی حالت میں اونٹ کی اوجھڑی ڈال دی؟
- . قرآن مجید کی سماعت کے حوالے سے قرآنی آیت کا ترجمہ تحریر کیجئے۔
حصہ سوم
- نوٹ: مندرجہ ذیل میں سے کوئی سے دو سوالات کے مفصل جوابات دیجئے۔ تمام سوالوں کے نمبر برابر ہیں۔
5۔ عقیدہ آخرت کے انسانی زندگی پر اثرات کا جائزہ لیجئے۔
- 6۔مندرجہ ذیل پر نوٹ لکھئے ۔
- سچائی
- ذکر
- 7.تدوین حدیث کے تینوں ادوارکا تفصیلی ذکر کریں۔