مطالعہ پاکستان (لازمی)
فیڈرل بورڈ2017ء
انٹر پارٹ-2
گروپ-1
وقت:15منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:10
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
- ۔۔۔۔۔۔۔۔میں پا کستان اور چین کے درمیان ایئر ٹرانسپورٹ کا پہلا معاہدہ ہوا؟
- قومی اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کی تعداد ۔۔۔۔۔۔ہیں۔
- سن۔۔۔۔۔۔۔ میں اُردو کو انگریز حکومت نے سول کورٹس کی زبان تسلیم کیا۔
- زراعت سے منسلک ۔۔۔۔۔۔ فیصد آبادی نیم بے روزگار ہے۔
- قدیم۔۔۔۔۔۔ شعراء میں مست تو کلی کا مقام بہت بلند ہے۔
- برطانیہ میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق پہلی بار ۔۔۔۔۔۔۔۔میں ملا۔
- رسول اللہﷺ نے فرمایا ۔۔۔۔۔۔۔بن مطلب کا سود معاف کرتا ہوں۔
- منٹو مارلے اصلاحات کو گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ ۔۔۔۔۔۔ بھی کیا جاتا ہے۔
- کانگرس وزارتیں سن۔۔۔۔۔۔ میں قائم ہوئیں۔
- قلعہ بالا حصار۔۔۔۔۔۔۔ میں واقع ہے۔
- خیبر پختونخوا
- پنجاب
- سندھ
- بلوچستان
حصہ دوم
(ُکل نمبر 24)
سوال نمبر2: مندرجہ ذیل اجزاء میں سے آٹھ (08)کے جوابات دو سے چار سطروں میں لکھیں۔
- مسلم فن تعمیر کی چیدہ خصوصیات تحریر کریں۔
- اہم سندھی لہجوں کے بارے میں لکھیں۔
- بلوچی ادب کے سنہری دور کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
- لاسکی کے الفاظ میں قومیت کی تعریف کریں؟
- پروفیسر آرتھرلیوس کے الفاظ میں اقتصادی منصوبہ بندی کی تعریف کریں۔
- قومی یک جہتی اور ہم آہنگی کے راستے میں حائل کوئی سی تین رکاوٹیں تحریر کریں۔
- قدیم شہریت سوات کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
- سیاحت کے تین بڑے مقاصد بیان کریں۔
- اسلام کا نظریہ قومیت کیا ہے؟
- نظریہ سے کیا مراد ہے؟
- پاکستان کی امداد سے چین کو عالمی سطح پر کس قسم کے فوائد حاصل ہوئے؟
حصہ دوم
(ُکل نمبر 24)
کوئی سے دو سوال حل کیجئیے۔تمام سوالوں کے نمبر برابر ہیں۔
سوال نمبر3: حضرت عمر کے نظم ونسق پر روشنی ڈالنے۔
سوال نمبر 4: 1973ء کے آئین کی اسلامی دفعات پر روشنی ڈالیے؟
سوال نمبر5: تقسیم کے فوراً بعد پاکستان کے ابتدائی مسا ئل تحریر کریں