اردو
(لازمی)
گوجرانوالہ بورڈ
2017
انٹر پارٹ –1
پہلا گروپ
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
1- (الف) درست جواب کا انتخاب کیجئے-
اردو
(لازمی)
گوجرانوالہ بورڈ
2017
نٹر پارٹ –1
پہلا گروپ
وقت : 2:30 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :80
حصہ اول
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
نغمہ آزادی کا گونجے گا حر اور دیر میں
دو جو دارلحرب ہے، دارالاماں ہو جائے گا
ہم کو سودا ہے غلامی کا ، کہ آزادی کی دھن
چند ہی دن میں ، ہمارا امتحان ہو جائے گا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
دم کے کوچ کی لازم ہے فکر ہستی میں
نہ کوئی شہر نہ کوئی دیار راہ میں ہے
نہ بدرقہ ہے نہ کوئی رفیق ساتھ اپنے
فقط عنایت پروردگار راہ میں ہے
سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے
ہزار ہا شجر سایہ دار راہ میں ہے
حصہ دوم
3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) باپ نے بیڑی چار پائی کی پٹی پر رگڑ کر بجھا دی اور اسے دوبارہ پینے کے خیال سے اپنے کان پر جما کراچھن کی طرف دیکھا تو اسے جیسے دھچکا سا لگا ۔ اندھیرے میں پناہ ڈھونڈتی ہوئی روشنی میں وہ اس طرح کھڑی ہوئی بڑی بھیانک لگ رہی تھی۔ --------ہڈیوں پر منڈھی ہوئی سیاہ کھال الجھے الجھائے جھونجھ ایسے بال ، کھلے ہوئے ہونٹ اور پھری ہوئی پتیلیاں -----------بس جیسے وہ دیوار سے ٹک کر مر گئی ہو-
(ب) انسان کے قومی ترقی کی نسبت ہم لوگوں کہ یہ خیال ہیں کہ کوئی خضر ملے ، گورنمنٹ فیاض ہو اور ہمارے سب کام کر دے ۔ اس کہ یہ معنی ہیں کہ ہر چیز ہمارے لیے کی جاوے اور ہم خود نہ کریں ۔ یہ ایسا مسئلہ ہے کہ اگر اسکو ہادی اور رہنما بنایا جائے تو تمام قوم کی دل آزادی کو برباد کر دے اور آدمیوں کو انسان پرست بنا دے۔حقیقت میں ایسا ہونا قوت کی پرستش ہے۔ اور اسکے نتائج انسان کو ایسا ہی حقیر بنا دیتے ہیں جیسے کہ صرف دولت کی پرستش سے انسان حقیروذلیل ہو جاتا ہے۔
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) ابو القاسم زہرادی
(ب)دوستی کا پھل
5- حفیظ جا لندھری کی نظم " ہلال استقلال" کا خلاصہ کیجئے-
6-کالج کی الواداعی تقریب کی روداد تحریر کیجئے-
یا
دو سہیلیوں کے درمیان " موبائل فون کے بے جا استعمال " کے موضوع پر مکالمہ لکھئے-
7-اپنے کالج کے پرنسپل کے نام کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کی درخواست تحریر کیجئے–
8-درج ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تحریر کیجئے-
علامہ اقبال نوجوانوں کو خودی کی تعلیم دینا چاہتے ہیں۔ خودی ان کے کلام میں ایک اہم اصطلاح ہے۔خودی انسان کی ذات اور شخصیت کو کہتے ہیں۔ اقبال چاہتے ہیں کہ انسان اپنی ذات کو پہچانے ، اپنی حقیقت تک پہنچے، اپنے اور خدا کے تعلق کو سمجھے ۔ اگر وہ خود کو سمجھ گیا توخدا کا سراغ پا لینا مشکل نہیں ہے۔ وہ نوجواںمیں خودی کو بیدار کرنا چاہتے ہیں۔ عجز ، کمزوری اور بزدلی کو دور کرکے انسان کو اس کے اصل مقام سے آشنا کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے ہی مسلمان کو جس کی خودی بیدار ہو گئی ہو۔ وہ مومن کہتے ہیں۔
اردو
(لازمی)
گوجرانوالہ بورڈ
2017
انٹر پارٹ –1
دوسرا گروپ
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو
(لازمی)
گوجرانوالہ بورڈ
2017
انٹر پارٹ –1
دوسرا گروپ
وقت : 2.40 گھنٹے
(انشائی)
کل نمبر : 80
(حصہ اول)
2۔ (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
اشکوں سے تر ے دین کی کھیتی ہوئی سیراب
فاقوں نے ترے ، دہر کو بخشا سروساماں
انسان کو شائستہ ، خودار بنایا
تہذیب و تمدن ، ترے زر شر مندہ احسان
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
آفاق کی منزل سے گیا ، کون سلامت
اسباب لٹا راہ میں یاں ہر سفری کا
ہر زخم جگر دادر محشر سے ہمارا
انصاف طلب ہے، تری بیدار گری کا
لے سانس بھی آہستہ ، کہ نازک ہے بہت کا
آفاق کی اس کارکہ کہ شیشہ گری کا
(حصہ دوم)
3۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) انسان کی قومی ترقی کی نسبت ہم لوگوں کے خیال ہیں کہ کوئی خضر ملے گورنمنٹ فیاض ہو اور ہمارے سب کام کردے۔ اس کے معنی ہیں کہ ہر چیز ہمارے لیے کی جاوے اور ہم خود نہ کریں ۔ ایسا مسئلہ ہے کہ اگر اس کو ہادی اور رہنما بنایا جاوے تو تمام قوم کی دلی آزادی کو بر باد کردے اور آدمیوں کو انسان پرست بنادے۔ حقیقت میں ایسا ہونا قوت کی پر ستش ہے۔
(ب) "لال لال تو وہ ہر وقت رہتی تھی اور اس سے پانی بہتارہتا تھا۔ آپ تو جانتے ہیں ۔ آپ تو بابا کے ساتھ کئی بارتانگے پر بیٹھے ہیں۔ تا بابوجی کل کیا ہوا کہ بابا مصری شاہ میں سے گزر ا تو ایک حکیم سرمہ بیچ رہا تھا۔ بابایہ سر مہ لے آیا اور ہمیں بتایا کہ اس سے آنکھہ کی لالی جاتی رہے گی۔ حکیم نے خدارسولﷺ کی قسم کھا کے کہا ہے کہ اور یہ بھی کہا ہے کہ نہ جانئے تو قیامت کے دن مجھے گردن سے پکڑنا۔ میں نے بھی کہ دیا کہ حکیم خدارسول ﷺ کو بیچ میں ڈال رہا ہے ۔ تو ذراسالگا لے۔ اماں نےبھی یہی صلاح دی ۔ اس نے لقمان حکیم ، حکمت کا بادشاہ " پڑھا اور آنکھ میں سلائی پھیری بس پھر کیا تھا بابوجی ، قسم کھا کر کہتا ہوں جب سے اب تک آنکھ لگی ہو"۔
4۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
1۔اوور کوٹ
2۔ دوستی کا پھل
5۔ اکبر الہٰ آبادی کی نظم "تسلیم درضا" کا خلاصہ تحریر کریں۔
6۔ دو دوستوں کے درمیان "انٹرنیٹ کے فوائد و نقصانات " موضو ع پر مکالمہ لکھئے۔