اردو (لازمی)
لاہور بورڈ 2017
انٹر پارٹ –2
پہلا گروپ
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
مطابقت اور حروف کے صحیح استعمال کو پیش نظررکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-
رموز اوقاف کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے درست جواب منتخب کیجئے-
امدادی افعال کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے درست جواب منتخب کیجئے
اردو (لازمی)
لاہور بورڈ 2017
انٹر پارٹ –2
پہلا گروپ
وقت : 2:30 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :80
حصہ اول
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
رُونما کب ہو گا راہ زیست پر منزل کا چاند
ختم کب ہو گا اندھیروں کا سفر خیرالبشرﷺ
کب ملے گا ملت بیضا کو پھر اوج کمال
کب شب حالات کی ہو گی سحر ' خیر البشر ﷺ
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
نازک مزاج تھا میں بہت اس چمن کے بیچ
جب تک رہا تو خندہ گل سے حزیں رہا
آخر کو ہو کے لالہ اُگا نو بہار میں
خون شہید عشق نہ زیر زمیں رہا
یاران گرم رو تو سب آگے نکل گئے
ان سے میں ننگ قافلہ پیچھے کہیں رہا
حصہ دوم
سوال نمبر 3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) "غرض یہ کہ اول تو قدرت نے اپنے حُسن کے لنگر یہاں جاری کر دیےتھے- جو کچھ کمی تھی وہ انسان نے پوری کر دی – اس شام ہم گھر کا سارا سود لینےسُپر مارکیٹ گئے- بہت سے صاحبان اس ادارے کو جانتے ہیں لیکن بہت سی میری ہم وطن بہنیںاس کے متعلق جانناچاہیں گی- تو سنیےسُپر مارکیٹ امریکن سرمایہ داری کا مکمل مظاہرہ اور امریکن طرز حیات کا بنیادی قلعہ اور اس کی لا محدود افراد کا ذخار ہے-
(ب) وہ جو ہر قابل تھے مگر موقعے کی تاک میں تھے- حیدرآباد میں ان کی سیاست دانی' تدبر' انتظامی قابلیت کے جوہر کھلے- اُن کا ذہن ایسا رسا ان کی طبیعت ایسی حاضر اُن کے اوسان ایسے بجا اور معاملات اور واقعاتپر ایسا عبور تھا کہ بڑے بڑےپیچیدہ معاملاتکو باتوں باتوں میں سلجھا دیتے تھے- وہ اگر ترکی یا کسی اور سلطنت کے فارن منسٹرہوتے تو یقینا دنیا میں بڑا نام پیدا کرتے' بڑے بڑے مدبرانکا لوہامان گئے تھے -
سوال نمبر 4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) مولوی نذیر احمد دہلوی
(ب) ہوائی
سوال نمبر 5- مولانا الطاف حسین حالی کی نظم" اسلامی مساوت" کا خلاصہ تحریر کیجئے-
6-درج ذیل عنوات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-
(الف) سیرت طیبہﷺ کے چند پہلو
(ب) ہمارے اہم قومی مسائل
(ج) کالج میں میرا پہلا دن
7-اپنے چھوٹے بھائی کو بُری صحبت سے بچنے اور پڑھائی میں دلچسپی لینے کا خط لکھئے-
اردو (لازمی)
لاہور بورڈ 2017
انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
مطابقت اور حروف کے صحیح استعمال کو پیش نظررکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-
رموز اوقاف کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے درست جواب منتخب کیجئے-
امدادی افعال کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے درست جواب منتخب کیجئے
اردو (لازمی)
لاہور بورڈ 2017
انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
وقت : 2:30 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :80
حصہ اول
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
ترے قدم پہ نظر آئے محفل انجم
وہ بانکپن' وہ اچھوتا شباب پیدا کر
ترا شباب امانت ہے ساری دنیا کی
تو خارزار جہاں میں گلاب پیدا کر
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
بے ہنر دشمنی اہل ہنر سے ' آ کر
منہ پہ چڑھتے تو ہیں ' پرجی سے اتر جاتے ہیں
ہم کسی راہ سے واقف نہیں ' جوں نور نظر
رہنما تو ہی تو ہوتا ہے' جدھر جاتے ہیں
آہ! معلوم نہیں ' ساتھ سے اپنے شب و روز
لوگ جانے ہیں چلے ' سو یہ کدھر جاتے ہیں
حصہ دوم
سوال نمبر 3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) ہم سب کی زندگیوں میں مرحوم کے گھل مل جانے کا راز یہ تھا کہ اُن میں بظاہر کوئی بات غیر معمولی نہ تھی- وہ غیر معمولی قابلیت کے آدمی نہ تھے' دولت مند نہ تھے' کچھ بہت ذہین بھی نہ تھے- نہ انھیں توڑ جوڑ آتا تھا ' نہ خوش پوشاک' نہ خوش گفتار ' نہ خوش باش، رنگین و رعنا- وہ معمولی آدمیوں سے بھی زیادہ معمولی تھے- پھر بھی وہ ایسے تھے کہ اب ہم ویسا کوئی اور نہ اب ڈھونڈے سے بھی کوئی ایسا ملے-
(ب) ورنہ در حقیقت سُپر مارکیٹ ایسی شیطان کی آنت ہے کہ دل چاہتا ہے کہ خود ٹرالی میں لٹک جائیں – اس ادارے کی افراط دیکھ کر انسان ایشیا' افریقہ کی بھوک اور قحط بھول جاتا ہے- اس جگہ بلا ارادہ اور بلا ضرورت خریداری کرنی پڑتی ہے- ہر شے کی پچاس قسمیںاور ہر قسم چھت تک چنی ہوئی- ہر دوسرے قدم میں سیل لکھا ہوا – اگر نقد نہیں تو ادھار لیجئے- سُپر مارکیٹ میں جا کر عورت کی آنکھیں اور بٹوے کھل جاتے ہیں -
سوال نمبر 4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) اکبری کی حماقتیں
(ب) دستک
سوال نمبر 5- نظم " خدا سر سبز رکھے اس چمن کو مہرباںہو کر" کا خلاصہ تحریر کیجئے-
سوال نمبر 6-درج ذیل عنوات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-
(الف) پابندی وقت
(ب) حُب وطن
(ج) موبائل فون : اک سہولت؟
سوال نمبر 7-اپنے والد کو خط لکھ کر ہوسٹل کے شب و روز سے آگاہ کیجئے-