مطالعہ پاکستان (لازمی)
ملتان بورڈ2017ء
انٹر پارٹ-2

گروپ-1
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:10
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

مطالعہ پاکستان (لازمی)
ملتان بورڈ2017ء
انٹر پارٹ-2
گروپ-
1
وقت:1:45گھنٹے
(انشائی طرز)
کل نمبر:40

نوٹ: حصہ اوّل لازمی ہے۔ حصہ دوم میں کوئی دو(2) سوالات کے جوابات لکھئے۔

حصہ اوّل

2۔ کوئی چھ(6) سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجئے۔

  1. سر سید احمد خان کے قائم کردہ تعلیمی اداروں کے نام لکھئیے۔
  2. کرپس مشن کی دو تجاویز بیان کیجئے۔
  3. پاکستان اور بھارت کے درمیان دریائی پانی کا مسئلہ کیسے حل ہوا؟
  4. وادیوں سے کیا مراد ہے
  5. معاشی عدم توازان کی دو وجوہات لکھیے۔
  6. قرارداد مقاصد کے دو نکات لکھئے۔
  7. شہریوں کے دو فرائض بیا ن کیجئے۔
  8. مقنّنہ کے دو فرائض بیان کیجئے۔
  9. مچھر کی کون سے قسم ڈینگی بخار پھیلائی ہے؟

3۔ کوئی چھ(6) سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجئے۔

  1. وادی سندھ کے قدیم باشندے کس قسم کے جنگی آلات اور اوازاراستعمال کرتے تھے؟
  2. پاکستان ثقافت کی دو اہم خصوصیات لکھیں۔
  3. سندھی زبان میں حروف تہجی کی تعداد کیا ہے؟
  4. کشمیری زبان کا چوتھا دور بیان کریں۔
  5. جمہوریت کا قیام کیوں ضروری ہے؟
  6. تیسرے پانچ سالہ منصوبے کے دو مقا صد تحریر کیجئے۔
  7. زرعی بینک بنانے کا مقصد کیا ہے؟
  8. پاکستان کی خارجہ پالیسی کے دو مقا صد تحریر کیجئے۔
  9. وزارت خارجہ کیا فرائض سر انجام دیتی ہے؟

حصہ دوم

نوٹ: مندرجہ ذیل سوالات میں سے صرف دو کے جوابات لکھئے۔
نظریہَ پاکستان کے اجزا ئے تر کیبی بیان کیجئے۔
1973ء کے دستور پاکستان کی اسلامی دفعات بیان کریں۔
سر سید احمد خان کی سیاسی خدمات کا جائزہ لیں۔