اردو (لازمی)
ملتان بورڈ 201 7
انٹر پارٹ –2
پہلا  گروپ
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

(الف) درست جواب کا انتخاب کیجئے-

مطابقت اور حروف کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-

رموز اوقاف:

امدادی افعال:

اردو (لازمی)
ملتان بورڈ 201 7
انٹر پارٹ –2
پہلا  گروپ
وقت : 2:30 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :80

حصہ اول

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
ایک بوسیدہ ، خمیدہ پیڑ کا کمزور ہاتھ
سیکڑوں گرتے ہوؤں کی دستگیری کا امیں
آہ! ان گردن فرازان جہاں کی زندگی
اک جُھکی ٹہنی کا منصب بھی جنہیں حاصل نہیں!!
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
وہی جہاں ہے ترا جس کو تو کرے پیدا
یہ سنگ و خشت نہیں جو تری نگاہ میں ہے
مہ و ستارہ سے آگے مقام ہے جس کا
وہ مشت خاک ابھی آوارگان راہ میں ہے
خبر ملی ہے خدایان بحر و بر سے مجھے
فرنگ رہ گزر سیل بے پناہ میں ہے

حصہ دوم

3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) دوسروں سے کام لینے کا انہیں بڑا اچھا سلیقہ تھا۔ وہ کچھ ایسے مہر آمیز طریقے سے کہتے تھے اور اس طرح ہمت افزائی کرتے تھے کہ لوگ خوشی خوشی ان کا کام کرتے تھے۔ اپنے ملازموں اور ماتحتوں سے بھی ان کا سلوک ایسا تھا کہ وہ ان کی فرمائش کی تعمیل ایسی تن دہی اور شوق سے کرتے تھے جیسے ان کا کوئی ذاتی کام ہوا اور وقت پر جان لڑا دیتے تھے-
(ب) تو صاحب یہ ہوائی کا ازواجی رخ تھا۔ اب تک گر ہستن ماں، بیوی ، بول رہی تھی۔ لیکن یہ گرہستن ماں، بیوی دووقت بلکہ اگلے دو دن کا اکٹھا کھانا پکا کر ریفریجریٹر میں بھر کر آزادی کا سانس بھی لیتی تھی۔ جگہ جگہ سیر پر خود نکل جاتی تھی۔ لائبریریوں سے گود بھر بھر کر جزائر ہوائی بلکہ سارے بحرالکاہل کے جزائر پر کتابیں لاتی تھی۔ آہستہ آہستہ لوگوں سے ملاقات، پروفیسر صاحبان سے گفتگو، سیاحوں اور طلبہ سے میل جول، بہت اچھا وقت گزرا۔ ہونولولو کے مختلف مدارج ابھر نے شروع ہوئے۔ اس کی ہمہ گوں زندگی کی چاشنی کا چسکا لگ گیا-

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) اکبری کی حماقتیں
(ب) قرطبہ کا قاضی

5- نصاب میں شامل مولانا الطاف حسین حالی کی نظم " اسلامی مساوات" کا خلاصہ تحریر کیجئے-

6-درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کیجئے-
(الف) نبی آخر الزماںؐ بطور محسن انسانیت
(ب) ہمارا نظام تعلیم
(ج) کالج میں میرا پہلا امتحان

7-اپنے والد محترم کے نام خط لکھ کر اُنھیں اپنے سالانہ امتحان کے نتیجے کے بارے میں آگاہ کریں۔ نیز کتابوں اور دوسرے اخراجات کے لیے کچھ رقم طلب کریں۔

اردو (لازمی)
ملتان بورڈ 201 7
انٹر پارٹ –2
دوسرا  گروپ
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

1-  (الف) درست جواب کا انتخاب کیجئے-

مطابقت اور حروف کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-

رموز اوقاف:

امدادی افعال:

اردو (لازمی)
ملتان بورڈ 201 7
انٹر پارٹ –2
دوسرا  گروپ
وقت : 2:30 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :80

حصہ اول

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
گُلبلاتی بستیاںمشکل سے دو چار آدمی
کتنا کم یاب آدمی ہے، کتنا بسیار آدمی
پتلی گردن، پتلے ابرو، پتلےلب، پتلی کمر
جتنا بیمار آدمی، اتنا طرح دار آدمی
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
دید و ادید جو ہو جائے، غنیمت سمجھو
جوں شرر ورنہ ہم اے اہل نظر جاتے ہیں
ہم کسی راہ سے واقف نہیں ' جوں نور نظر
رہنما تو ہی تو ہوتا ہے' جدھر جاتے ہیں
آہ! معلوم نہیں ' ساتھ سے اپنے شب و روز
لوگ جانے ہیں چلے ' سو یہ کدھر جاتے ہیں

حصہ دوم

3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) محمد بن قاسم نے دیکھ کر ہر اول کے پیادہ دوستوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا لیکن حملہ آوروں کی ایک جماعت آگے سے کترا کر بھاگتی اور دوسری جماعت پیچھے سے حملہ کر دیتی۔ ایک گروہ کسی ٹیلے پر چڑھ کر لشکر کے دائیں بازو کو اپنیطرف متوجہ  کرتا اور دوسرا بائیں بازو پر حملہ کر دیتا ۔ جوں جوں محمد بن قاسم کی فوج آگے بڑھتی گئی، ان حملوں کی شدت میں اضافہ ہوتا گیا۔ رات کے وقت پڑاؤ ڈالنے کے بعد شب خون کے ڈرسے کم از کم ایک چوتھائی فوج کو آس پاس کے ٹیلوں پر قابض ہو کر پہرہ دینا پڑتا-
(ب) مولانا جب تک دفتر میں رہتے تھے بڑی چہل پہل رہتی تھی۔ نطم لکھی اور پکار کے کہا کہ " بلاؤ قاضی کو، بلاؤ اختر کو، کہاں ہے زاہدی، کہاں ہے حسرت؟" سب جمع ہوئے اور مولانا نے نظم پڑھ کر سنائی اور پھر انھیں نت نئی تجویزیں سوجھتی رہتی تھیں جو دو تین دن کے چرچے میں غائب غلہ ہو جاتی تھیں۔ ہم مین سے کوئی اچھا شعر کہتا یا کوئی اچھا مضمون لکھتا ، تو تعریف کر کے دل بڑھاتے اور انعام بھی دیتے۔ ایک مرتبہ راقم نے فکاہات لکھے، بہت خوش ہوئے، بٹوا نکال کے دے دیا اور کہنے لگے۔ " اس میں جو کچھ ہے لے لو۔" لیکن اکثر لوگ پھر بھی دعائیں مانگتے رہتے تھے کہ اللہ کرے مولانا کہیں دور چلے جائیں اور عموما یہ دعائیں قبول ہی ہوتی تھیں -

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) نواب محسن الملک
(ب) محنت پسند خردمند

5- اسرار الحق مجاز کی نظم " نوجوان سے خطاب"  کا خلاصہ تحریر کیجئے-

6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کیجئے-
(الف) فرقہ ورایت
(ب) زراعت اور سائنس
(ج) مسئلہ کشمیر اور اس کا حل

7-اپنے  دوست/سہیلیکے نام خط لکھ کر اُسے امتحان میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دیں۔