اسلامیات(لازمی)
انٹر پارٹ-1 راولپنڈی بورڈ2017ء
1 گروپ-
وقت:15منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:10
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
- قربانی یادگار ہے حضرت۔
- جبرائیلؑ امین کی
- عیسیؑ کی
- اسماعیلؑ کی
- ابراہیم ؑ کی
- دلوں کو اطمینان ملتا ہے۔
- ذکر سے
- حج سے
- عمرہ سے
- نماز سے
- حضرت جعفر طیار کی زوجہ محترمہ کا نام ہے ۔
- اسماء بنت عمیس
- اسماءبنت ابوبکر
- رقیہ
- ام کلثوم
- دور صدیقی میں تدوین قرآن کے ذمہ دار ہے۔
- حضرت عبدالرحمٰن
- حضرت عبداللہ بن رواحہ
- حضرت زید بن ثابت
- حضرت عبداللہ بن زبیر
- امام مالک کی تالیف ہے۔
- الکافی
- جامع
- موطا
- کتاب الاثار
- امام مسلم کی وفات ہوئی۔
- 303ہجری میں
- 275ہجری میں
- 279ہجری میں
- 261ہجری میں
- تمام انبیاء کرام تعلیمات کا بنیادی نکتہ تھا۔
- قرآن کی رو سے ظلم عظیم ہے۔
- زکوۃ کے لغوی معنی ہیں۔
- قیامت کے دن سب سے پہلے حساب ہو گا۔
اسلامیات(لازمی)
نٹر پارٹ-1 راولپنڈی بورڈ2017ء
1 گروپ-
وقت : 1.45 گھنٹہ
(انشائی)
کل نمبر : 40
نوٹ: حصہ اوّل لازمی ہے۔حصہ دوم میں کوئی دو (2) سوالوں کے جوابات لکھئے۔
حصہ اول
2۔ کوئی سے چھ سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے۔
- ختم نبوت کے بارے میں ایک آیت یا حدیث کا ترجمہ کریں۔
- ۔قرآن پاک کی چار خصوصیات لکھئے۔
- ۔چار آسمانی کتابوں کے نام لکھیں۔
- انبیاء کرام کی چار خصوصیات لکھیں۔
- ۔کلمہ شہادت کا ترجمہ لکھئے۔
- ۔ادائیگی زکوۃ کے کوئی سے دو حقوق لکھئے۔
- ۔رشتہ داروں کے کوئی سے دو حقوق لکھیں۔
- ۔سچائی کے بارے میں کسی حدیث کا ترجمہ لکھئے۔
- ۔دہشت گردی کیوں جنم لیتی ہے؟ دو وجوہات تحریر کریں۔
3۔ کوئی سے چھ سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے۔
- غیبت کے دو نقصانات تحریر کریں۔
- ۔دو غیر عرب صحابہ کے نام لکھیں۔
- ۔اسوہ حسنہ کی تعریف کیجئے۔
- ۔ترتیب توقیفی سے کیا مراد ہے؟
- ۔حسد کی وضاحت کیجئے۔
- ۔حدیث کے لغوی اور اصطلاحی معنی تحریر کیجئے۔
- ۔قرآن مجید کے انداز بیان پر دو سطور لکھیے۔
- قرآنی آیت کا ترجمہ کیجئے۔ (ان اللہ یا مر بالعدل والاحسان )
- حدیث کا ترجمہ کیجئے۔ (لا یر حمہ اللہ من لا یرحم الناس)
(حصہ دوم)
4- جہاد سے کیا مراد ہے؟ اس کی قسم بھی تحریر کیجئے۔
5۔ رسالت محمدیﷺ کی خصوصیات قلم بند کیجئے۔
6- ۔قرآن کی مکی اور مدنی سورتوں کی خصوصیات تفصیلا لکھیے۔