اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ
 2017انٹر پارٹ –1
پہلا  گروپ
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

1-  (الف) درست جواب کا انتخاب کیجئے-

اردو
(لازمی)|
راولپنڈی بورڈ
 2017انٹر پارٹ –1
پہلا  گروپ
وقت : 2:30 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :80

حصہ اول
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
نغمہ آزادی کا گونجے گا حرم اور دیر میں
وہ جو دارلحرب ہے، دارالاماں ہو جائےگا
ہم کو سودا ہے غلامی کا، کہ آزادی کی دھن
چند ہی دن میں ، ہمارا امتحان ہو جائے گا
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
ہوائےدور مئے خوش گوار، راہ میں ہے
خزاں چمن سے جاتی ہے ، بہار راہ میں ہے
عدم کے کوچ کی لازم ہے فکر ، ہستی میں
نہ کوئی شہر ، نہ کوئی دیار ، راہ میں ہے
سفر ہے شرط ، مسافر نواز بہیترے
ہزار ہا شجر سایہ دار، راہ میں ہے

حصہ دوم

3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) ایک نہایت عاجز و مسکین غریب آدمی جو اپنے ساتھیوں کو محنت اور پرہیزگاری اور بے لگاؤ ایمانداری کی نظیر دکھاتا ہے-اس شخص کا اس کے زمانے میں اور آئندہ زمانے میں اُس ملک، اُس قوم کی بھلائی  پر بہت اثر پیدا ہوتا ہے۔ کیونکہ اس کی زندگی کا طریقہ اور چال چلن گو معلوم نہیںہوتا مگر اور شخصوں کی زندگی میں  خفیہ  خفیہ پھیل جاتا ہے۔ اور آئندہ کی نسل کے لیے ایک عمدہ نظیر بن جاتا ہے۔
(ب) یوں گھر سے نکل کر وہ دکان داروں سے آنکھ بچا کر نکل جاتے تھے مگر آج وہ گردناُٹھائے ان کے سامنے سے جا رہے تھے۔ آج وہ ان کے تقاضوں کا دندان شکن جواب دیے کو تیار تھے مگر شام کا وقت تھا ہر ایک دکان  پر خریداروں کا ہجوم تھا۔ کوئی ان کی طرف نہیں دیکھتا۔ جس رقم کو وہ بہت زیادہ سمجھتے تھے، وہ دکان داروں کی نگاہوں میں معمولی تھی۔ کم از کم ایسی نہ تھی جس کی خاطر وہ کسی کی عزت اُتار کر رکھ دیں۔

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
 (الف) ابوالقاسم زہراوی
(ب) سفارش

5- حفیظ جا لندھری کی نظم " ہلال استقلال" کا خلاصہ کیجئے-

6-استاد اور شاگرد کے درمیان تاریخ پاکستان کے موضوع پر ہونے والی گفتگو کو مکالمے کی صورت میں لکھیے۔
یا
یوم دفاع کے موقع پر کسی تقریب کی روداد لکھئے۔

7-چیئرمین بورڈ کے نام حصول سند کی درخواست لکھئے۔ –

8- درج ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تحریر کیجئے-
قدرتی وسائل کے بے تحاشا استعمال کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو انسانی زندگی کے لیے مستقل خطرہ ہے۔ اس میں فضائی، آبی اور زمینی آلودگی کے مسئلے کا حل ضروری ہے۔ اس کی اصل وجہ فضا میں مکتلف قسم کی مہلک گیسوں کی زیادگی جو موٹر گاڑیوں اور کارخانوں کے دھویں کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ یوم مہلک بیماریاں بڑھ رہی ہیں-