اردو (لازمی)
راولپنڈی بورڈ 201 7
انٹر پارٹ –2
پہلا  گروپ
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

مطابقت اور حروف کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-

رموز اوقاف:

امدادی افعال:

اردو (لازمی)
راولپنڈی بورڈ 2017
انٹر پارٹ –2
پہلا  گروپ
وقت : 2:30 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :80

حصہ اول

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
یہ پہلا سبق تھا کتاب ہدیٰ کا
کہ ہے ساری مخلوق کنبہ خدا کا
وہی دوست ہے خالق کا دوسرا کا
خلائق سے ہے جس کو رشتہ ولا کا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
جو کچھ کہ ہم نے کی ہے تمنا ملی مگر
یہ آرزو رہی ہے کہ کچھ آرزو نہ ہو
جوں صبح ، چاک سینہ مرا، اے رفو گراں
یاں تو کسے کے ہاتھ سے ہر گز رفو نہ ہو

حصہ دوم

3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) سر سید نے قدامت پسند مسلمانوں کو نئے زمانے کی ضروریاتسے آگاہ کیا اور ہر زاروقتوں سے ان کو نئے علوم کے حصول اور نئی حکومت سے تعاون پر آمادہ کیا۔ اپنی مذہبی تصانیف اور رسالہ " تہذیب الاخلاق " کے اجرا سے اُنہوں نے ثابت کر دکھایا کہ اسلام عقل کے اُصولوں پر مبنی ہے۔ اُن کی تعلیمی مساعی 1877ء میں تکمیل کو پہنچیں جب علی گڑھ کالج کا افتتاح ہوا جو کم از کم تیس برس تک مسلمانان ہند کا واحد قومی مرکز بنا رہا-
(ب) غرض یہ کہ اول تو قدرت نے اپنے حسن کے لنگر یہاں جاری کر دئیے تھے ، جو کچھ وہ انسان نے پوری کردی ۔ اس شام ہم گھر کا سارا سودا لینے سپر مارکیٹ گئے۔ بہت سے صاحبان اس ادارے کو جانتے ہیں لیکن بہت سی میری  ہم وطن بہنیں اس کے متعلق جاننا چاہیں گی۔ تو سنئےسُپر مارکیٹ امریکن سرمایہ داری کا مکمل مظاہرہ اور امریکن طرز حیات کا بنیاد قلعہ اور اس کی لا محدود افراط کا ذخائر ہے۔

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف)مولانا ظفر علی خاں
(ب) دستک

5- مجید امجد کی نظم " ایک کوہستانی سفر کے دوران میں " کا خلاصہ تحریر کیجئے۔

6-درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کیجئے-
(الف) اسلام ------ایک مکمل ضابطہ حیات
(ب) سائنس اور اکیسوی صدی
(ج) میرا پسندیدہ اردو شاعر

7-مالک مکان کو خط لکھئے اور مکان کی مرمت کے بارے میں ترغیب دیجئے۔

اردو (لازمی)
راولپنڈی بورڈ 201 7
انٹر پارٹ –2
دوسرا  گروپ
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

مطابقت اور حروف کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-

رموز اوقاف:

امدادی افعال:

اردو (لازمی)
راولپنڈی بورڈ 201 7
انٹر پارٹ –2
دوسرا  گروپ
وقت : 2:30 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :80

حصہ اول

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
نہ مظلوم کی آہ زاری سے ڈرنا
نہ مفلوک کے حال پر رحم کرنا
ہوا و ہوس میں خود ی سے گزرنا
تعیش میں جینا ، نمائش پہ مرنا
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
جب عشق سکھاتا ہے آداب خوب آگاہی
کھلتے ہیں غلاموں پر اسرار شہنشاہی
عطار ہو رومی ، رازی ہو غزالی ہو
کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحر گاہی
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

حصہ دوم

3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف)تقریر کے وقت منہ سے پھول جھڑتے تھے-آواز میں شیرینی اور دلکشی تھی۔ اکثر لوگ جوان سے ملنے یا کسی معاملے میں گفتگو کرنے آتے تو ان کی ذہانت اور لیاقت کے قائل ہو جاتے ۔ ان کی خوش بیانی  ایسی تھی کہ اکثر اوقات مخالف بھی مان جاتے۔ دکن میں رہتے رہتے اور بعض امراض کی وجہ سے بھی وہ شدید  موسم کو برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ ایسے زمانے میں وہ بمبئی چلے آتے۔
(ب) سب کچھ خدا نے ان کو دے رکھا تھا۔ دولت کی کچھ انتہاء نہ تھی ، نوکر چاکر ، لونڈی ، غلام ، پالکی نالکی سبھی کچھ نہ تھا۔ ایک اولاد کی طرف سے رنجیدہ رہا کرتی تھیں۔ کوئی بچہ نہ تھا، دوسرے نواب صاحب کو ان کی طرف مطلق التفات نہ تھا۔ شاید اولاد نہ ہونے کے سبب محبت نہ کرتے ہوں، ورنہ بیگم صورت میں چندے آفتاب ، چندے ماہتاب اور حسن و دولت پر مزاج ایسا سادہ کہ ہم جیسے ناچیزوں کو برابر بٹھانا اور پوچھنا-
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) پہلی فتح
(ب) مولوی نذیر احمد دہلوی

5- نظم " سراغ راہرو"   کا خلاصہ تحریر کیجئے-

6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کیجئے-
(الف) میری پسندیدہ شخصیت " قائداعظم"
(ب) ہمارا نظام تعلیم
(ج) درددل کے واسطے پیدا کیا انساں کو

7- اخبار کے ایڈیٹر کے نام خط لکھ کر علاقے میں امن و امان کی خراب صورت حال پر تشویش کا اظہار کیجئے۔