اردو (لازمی)
ساہیوال بورڈ2017ء
انٹر پارٹ-2
گروپ-1
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو(لازمی)
ساہیوال بورڈ2017ء
2 انٹر پارٹ-
1 گروپ-
وقت:80منٹ
(انشائی طرز)
کل نمبر:2.40
حصہ اوّل
2۔ (الف) درج ذیل اشعار کی تشری کیجئے۔
کیا غم خوارنے رسوا، لگے آگ اس محبت کو
نہ لا دے تاب جو غم کی، وہ میرا رازواں کیوں ہو
یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانہ کیا کم ہے
(ب) ہوئے تم دوست جس کے، دشمن اس کا آسماں کیوں ہو
یہی ہے آزمانا تو ستا نا کس کع کہتے ہیں
عدو کے ہولئے جب تم تو میرا امتحان کیوں ہو
حصہ دوم
3۔ سیاق وسباق کے حوالے سے کسی ایک جز کی تشریح کیجئے۔ نیز سبق کا عنوان اور منصف کا نام بھی لکھئے:
(الف) ہماری تاریخ میں آپ کو کوئی ایسا واقعہ نہیں ملے گا، جب سالار کی شہادت سے بد دل ہو کر مجاہدوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہوں ہم بادشاہوں اور سالاروں کیلئے نہیں لڑتے ہیں ۔ بادشاہوں اور سالاروں پر بھروسہ کرنے والے ان کی موت کے بعد مایوس ہوسکتے ہیں۔ لیکن ہمارا خدا ہر وقت مو جو د ہے۔ قرآن میں ہمارا لئے اس کے احکام موجود ہیں ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا م جھے قوم کے لئے رستم نہ بنائے بلکہ مجھے مثنی بننے کی توفیق دے جن کی شہادت نے ہر مسلمان کو جذبہ شہادت سے سر شار کر دیا تھا۔
(ب) مولوی صاحب بڑے فخر سے اپنے بچپن کے مصا ئب بیان کرتے تھے۔ جس مسجد مین ٹھہرے تھے اس کا مُلا بڑا بد مزاج اور بے رحم تھا کڑکڑاتے جاڑوں میں ایک ٹاٹ کی صف میں یہ لپٹ جاتے اور ایک ان کے بھائی ۔ سات آٹھ سال کے بچے کی بساط ہی کیا؟ علی الصباح اگر آنکھ نہ کھلتی تو مسجد کا مُلا ایک لات رسید کرتا اور یہ لڑ ھکتے چلے جاتے اور صف میں بجھ جاتی۔ اس زمانے کے طالب علموںکی طرح انہیں بھی محلے کے گھروں سے روٹی مانگ کر لانی پڑتی تھی۔
4۔ درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔
(الف) نواب محسن الملک
(ب) قر طبہ کا قاضی
5۔ اسرار الحق مجاز کی نظم " نوجوان سے خطاب" کا خلاصہ تحریر کیجئے۔
6۔ درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر تفصیل مضمون تحریر کیجئے:
(الف) کالج میں میرا پہلا دن
(ب) کمپیوٹر ایک حیرت انگیزایجاد
(ج) تعمیر وطن میں خواتین کا کردار
7۔ والد کے نام خط لکھئے جس میں انہیں اپنی تعلیمی کار کردگی سے آگاہ کیجئے۔
اردو (لازمی)
ساہیوال بورڈ 2017
انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
(الف) درست جواب کا انتخاب کیجئے-
(ب) رموز اوقاف کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-
(ج) مطابقت اور حروف کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-
(د) امدادی افعال کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-
اردو (لازمی)
ساہیوال بورڈ 2017
انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
وقت : 2:30 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :80
حصہ اول
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
مری افتادگی بھی میرے حق میں اس کی رحمت تھی
کہ گرتے گرتے بھی میں نے لیا دامن ہے تھام اُس کا
ہوئی ختم اس کی حجت اس زمیں کے بسنے والوں پر
کہ پہنچایا ہے ان سب تک محمد ؐ نے کلام اُس کا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
نو مید نہ ہو ان سے ، اے رہبر فرزانہ !
کم کوش تو ہیں لیکن بے ذوق نہیں راہی
اے طائر لاہوتی ! اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
دارا و سکندر سے وہ مرد فقیر اولیٰ
ہو جس کی فقیری میں بوئےاسد اللہ ہی
حصہ دوم
3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) عمر بن عبدالعزیز ؒ اکثر عیسائیوں اور یہو دیوں کے ہاں مہمان ہوتے تھے لیکن ان کے کھانے کی قیمت دے دیا کرتے تھے- وفات کے وقت اپنے مقبرے کے لئے جو زمین پسند کی وہ ایک عیسائی کی تھی- اس کو بلا کر خرید نا چاہا- اس نے کہا ، امیر المومنین ! قیمت کی ضرورت نہیں ، ہمارے لئے یہ امر برکت کا باعث ہو گا لیکن انھوں نے نہ مانا اور تیس دینار دے کر وہ زمین خرید لی-
(ب) سب کچھ خدا نے ان کو دے رکھا تھا- دولت کی کچھ انتہا نہ تھی ، نوکر چاکر ، لونڈی غلام ، پالکی نالکی سبھی کچھ تھا- ایک تو اولاد کی طرف سے رنجیدہ رہا کرتی تھیں- کوئی بچہ نہ تھا ، دوسرے نواب صاحب کو ان کی طرف مطلق التفات نہ تھا- شاید اولاد نہ ہونے کے سبب محبت نہ کرتے ہوں ، ورنہ بیگم صورت میں چندے آفتاب ، چندے ماہتاب اور حسن و دولت پر مزاج ایسا سادہ کہ ہم جیسے نا چیزوں کو برابر بٹھانا اور پوچھنا-
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) پہلی فتح
(ب) مولوی نذیر احمد دہلوی
5- نظم " سراغ راہرو " کا خلاصہ تحریر کیجئے-
6- درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مفصل مضمون لکھئے-
(الف) میری پسندیدہ شخصیت " قائداعظم"
(ب) ہمارا نظام تعلیم
(ج) درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو
7-اخبار کے ایڈیٹر کے نام خط لکھ کر علاقے میں امن و امان کی خراب صورت حال پر تشویش کا اظہار کیجئے -