اردو(لازمی)
سرگودھا   بورڈ2017ء
1 گروپ-
انٹر پارٹ-1
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

اردو (لازمی)
سرگودھا  بورڈ 2017
انٹر پارٹ –1
گروپ -1
وقت : 2:40 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :80

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی
کہ تو گفتار، وہ کردار، تو ثابت، وہ سیارا
گنوا دی ہم نے جو اصلاف  سے میراث پائی تھی
ثریا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
رسم جفا کامیاب دیکھیے کب تک رہے
حبِ وطن مست خواب دیکھیے کب تک رہے
دل پہ رہا مدتوں غلبہ یاس و ہراس
قبضہ حزم و حجاب دیکھیے کب تک رہے
تابہ کجا ہوں دراز ہوں سلسلہ ہائے فریب
ضبط کی لوگوں میں تاب دیکھیے کب تک رہے
حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) اب اس کو میری سادہ لوحی کہیے یا خلوصِ نیت کہ شروع شروع  میں میرا خیال تھا کہ انسان محبت کا بھوکا ہے اور جانور اس واسطے پالتا ہے کہ اپنے مالک کو پہچانے اور اس کا حکم بجا لائے۔ گھوڑا اپنے سوار کا آسن اور ہاتھی اپنے مہاوت کا آنکس پہچانتا ہے ۔ کتا اپنے مالککو دیکھتے ہی دم ہلانے لگتا ہے۔ جس سے مالک کو روحانی خوشی ہوتی ہے، سانپ بھی سپیرے سے ہل جاتا ہے لیکن مرغیاں؟ میں نے آج تک کوئی مرغی ایسی نہیں دیکھی جو کسی کو پہچانے اور جس کو اپنے پرائے کی تمیز ہو۔ مہینوں ان کی نگہداشت اور سنبھال کیجیے ۔ برسوں ہتھیلیوں پر چگائیے ، لیکن کیا مجال ذرا سا بھی آپ سے مانوس ہو جائیں۔
(ب) میرٹھ سے آکر دیکھا کہ یہاں بڑی شدت ہےاور یہ حالت ہے کہ گوروں کی پاسبانی برقناعت نہیں ہے۔لاہوری دروازے کا تھانیدار مونڈھا بچھا کرسڑک پر بیٹھتا ہے جو باہر سے گورے کی آنکھ بچا کر آتا ہے اس کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیتا ہے۔ حاکم کے ہاں سے پانچ پانچ بید لگتے ہیں یا دو روپے جرمانہ لیا جاتا ہے۔ آٹھ دن قید رہتا ہے۔ اس سے علاوہ سب تھانوں پر حکم ہے کہ دریافت کرو کون کون بے ٹکٹ مقیم ہےاور کون ٹکٹ رکھتا ہے۔ تھانوں میں نقشے مرتب ہونے لگے۔


4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) لاہور کا جغرافیہ
(ب) ادیب کی عزت

5- نظیر اکبر آبادی کی نظم" تسلیم و رضا " کا خلاصہ تحریر کریں  -

6-دو دوستوں  کے درمیان "موبائل فون کے مثبت اور منفی پہلوؤں " کے موضوع پر مکالمہ تحریر کیجئے-
یا
یومِ آزادی کے حوالے سےمنعقد تقریب کی روداد تحریر کیجئے - 

7-پرنسپل  کے نام فیس معافی   کے لئے درخواست تحریر کیجئے-

8- مندرجہ ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں -
آج دنیا بھر میں زبان ، نسل اور رنگ کے اختلافات نے فساد برپا کر رکھا ہے ۔ ان بے معنی لیکن فتنہ انگیز امتیازات کی وجہ سے انسانی دنیا باہم بر سرِ جنگ گروہوں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔ لیکن اس کے برعکس اسلام ایک ایسا دینِ فطرت ہے جس میں ان اختلافات کا کوئی تصور موجود نہیں ۔ وہ تمام انسانوں کو اولادِ آدم ہی کی حیثیت سے دیکھتا ہےاور ایک کلمہ توحید پر جمع ہونے کی دعوت دیتا ہے۔ اسی دینِ برحق کا تقاضا یہ ہے کہ کم از کم اس کے ماننے والے  آپس میں اس طرح متحد اور مربوط ہوں کہ اگر زمین کے ایک کونے پر بسنے والے کسی مسلمان کو کوئی گزند پہنچے تو اسکا درد روۓ زمین  کے تمام مسلمان محسوس کریں۔

اردو(لازمی)
سرگودھا   بورڈ2017ء
2 گروپ-
انٹر پارٹ-1
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

اردو (لازمی)
سرگودھا بورڈ 2017
انٹر پارٹ –1
گروپ -2
وقت : 2:40 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :80

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
ان کواکب کے عوض ہوں گے نئے انجم طلوع
ان دنوں رخشندہ تر یہ آسماں ہو جائےگا
پھر نئےمحمود ہوں گے حامی دیں متیں
بچہ بچہ غیرت الپ ارسلاں ہو جائے گا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
نہ بدرقہ ہے نہ کوئی رقیق ساتھ اپنے
فقط عنایت پروردگار راہ میں ہے
سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے
ہزار ہا شجر سایہ دار راہ میں ہے
مقام تک بھی ہم اپنے پہنچ جائیں گے
خدا تو دوست ہے  دشمن ہزار راہ میں ہے

حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) محمد رسول اللہﷺ  کا وجود مبارک ایک آفتاب عالم تاب تھاجس سے اونچے پہاڑ، ریتلے میدان، ، بہتی نہریں، ، سر سبز کھیت ،اپنی اپنی صلاحیت اور استعداد کے مطابقتابش اور نور حاصل کرتے تھےیا ابرِ باراں تھا ، جو پہاڑ اور جنگل ، میدان اور کھیت، ریگستان اور باغ ہر جگہ برستا تھا اور ہر ٹڑا اپنی اپنی استعداد کت مطابق سیراب ہو رہا تھا ، قسم قسم کے درخت اور رنگا رنگ کے پھول اور پتے جم رہے تھے اور اگ رہے تھے۔
(ب)ہر چیز مہنگائی کی انتہا کو پہنچ چکی تھی لیکن دوکان کا پرانا منشی اتنا ہی سستا تھا کتنا کہ آج سے بیس سال پہلے ۔اسکی آنکھوں کے سامنے لڑائی شروع ہونے سے قبل جو چیزیں دو پیسے کو لے کر دکان میں بھری گئی تھیں وہ لڑائی شروع ہوتے ہی مہنگی ہوتی گئیںیہاں تک کہ دو پیسے کی چیز  نے آٹھ دس گنا منافع دیا،گویا چیزیں جیسے جیسے پرانی ہوتی گئیں ویسے ویسے قیمتی بھی لیکن اس پرانے منشی کے دس روپے کی قیمت بازار میں گھٹتی ہی چلی گئی ۔ دوکان میں ہن برس رہا تھا ۔ مالک کے نام پر بینک میں سونے چاندی کے پہاڑ کھڑے ہو رہے تھے ۔

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) سفارش
(ب) اوورکوٹ

5- اختر شیرانی کی نظم" برسات " کا خلاصہ تحریر کریں  -

6-دو طالب علموں کے درمیان "سگرٹ نوشی کے نقصانات  " کے موضوع پر مکالمہ تحریر کیجئے-
یا
جلسہ تقسیم انعامات  کی روداد تحریر کیجئے -    

7-کرایہ مکان کی وصولی کی رسید لکھیے-

8- مندرجہ ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں -
الہیٰ ! تو سب کچھ دے مگر مدلسی نہ دے ، بیماری ہو گی اسے بھگت لیں گے ، بے علمی ہوگی اسے سمجھ لیں گے تیری ، کمزوری بھی اٹھا سکتے         تلواریں بھی کھا سکتے ہیں ، ایک تنگ دستی نہیں اٹھا سکتے ۔ یہ کلموئی جس گھر میں جاتی ہے ، سو سو روپ لاتی ہے، بھوکا یہ سلائے ، پیاسا یہ پھڑکائے ، معصوم بچوں پر ترس یہ نہ کھائے ، بوڑھے اپاہجوں پر رحم اسے نہ آئے ، جیتے جی یہ مارے، بھلے چنگے کو بیمار یہ کر ڈالے ، شاہ کو چور یہ بنا دے ۔ حکمت میں لقمان ہو اور گرہ میں کچھ نہ ہو تو کوئی منہ نہیں لگاتا، مرتبہ میں ولی ہو اور کچھ فیض نہ پہنچائے تو کوئی اس کے پاس نہیں پھٹکتا۔