پہلا گروپ
سرگودھا2017
انٹرپارٹ 2
اردو
کل نمبر :20
معروضی طرز
وقت :20 منٹ
نوٹ : ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات ا،ب،ج ،د دیے گئے ہیں ۔درست جواب کا انتخاب کریں ۔
پہلا گروپ
سرگودھا 2017
انٹرپارٹ 2
اردو
کل نمبر :80
انشائیہ طرز
وقت :1:40 منٹ
حصہ اول
درج ذیل اشعاعر کی تشریح کریں۔نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیں ۔
(الف)
نشان ہلال نما راہ میں بتاتے ہیں کہ تھوڑی دور پہ آگے سوار جاتے ہیں
غبار راہ نشاں ہے کسی تک وپوک یقین ہوتا ہے نقش قدم سے رہرو کا
درج ذیل کی اشعار کی تشریح الگ الگ کریںاور شاعر کا نام بھی لکھیں ۔
(ب)
ہم دم جو دیکھتا ہوں تو پہلو میں دل نہیں بیٹھا تھا اس کے پاس ،مرا دل وہیں رہا
آخر کو ہو کے لالہ اگا نو بہار میں خون شہید عشق نہ زیر زمین رہا
دی جان ایسے ہوش سے اپنی کہ خلق کو جینے کا میرے تا دم آخر یقین رہا
حصہ دوم
3. سیاق وسباق کے حوالے سے کسی ایک جز کی تشریح کریں ۔نیز سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں ۔
(الف) مولوی صاحب بڑے فخر سے اپنے بچپن کے مصائب بیان کرتے تھے ۔ جس مسجد میں ٹھہرے تھے اس کا ملا بڑا بد مزاج اور بے رحم تھا ۔ گڑگڑاتے جاڑوں میں ایک ٹاٹ کی صف پہ لپٹ جاتےاور ایک میں ان کے بھائی ۔سات آٹھ سال کے بچے کی بساط ہی کیا؟ علی الصباح اگر آنکھ نہ کھلتی تو مسجد کا ایک ملا ایک لات رسید کرتا اور یہ لڑھکتے ہی چلے جاتے اور صف بھی بچھ جاتی۔
(ب) بنوامیہ کے دفتر اعمال میں سب سے زیادہ قوم کو برباد کرنے والا یہ واقعہ ہے کی انہوں نے آزادی اور حق گوئی کا استیصال کردیا تھا ۔عبداالملک نے تخت پر بیٹھ کر حکم دیا تھا ۔کہ کوئی شخص میری کسی بات پر روک ٹوک نہ کرنے پائے اور جو شخص ایسا کرے گا سزا پائے گا ۔اگرچہ اس پر بھی آزادی پسند عرب کی زبانیں بند نہ ہوئیں تاہم بہت کچھ فرق آگیا تھا ۔عمر بن عبد العزیز ؓ نے اس بدعت کو بالکل مٹا دیا۔
4. درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ کریں۔اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) مولانا ظفر علی خان
(ب) مولوی نذیر احمد دہلوی
5. نظم"اسلامی مساوات" کا خلاصہ تحریر کریں۔
6. درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کریں ۔
(الف) اسلامی اخوت
(ب) قومی زبان کی اہمیت اور اس کا فروغ
(ج) ایک یادگار تفریح سفر
8. اپنے چھوٹے بھائی کے نام خط لکھیں اور اسے سالانہ امتحان میں کامیابی پر مبارکباد دیں ۔
دوسرا گروپ
سرگودھا2017
انٹرپارٹ 2
اردو
کل نمبر :20
معروضی طرز
وقت :20 منٹ
نوٹ : ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات ا،ب،ج ،د دیے گئے ہیں ۔درست جواب کا انتخاب کریں ۔
سرگودھا 2017
انٹرپارٹ 2
اردو
کل نمبر :80
انشائیہ طرز
وقت :1:40 منٹ
حصہ اول
درج ذیل اشعاعر کی تشریح کریں۔نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیں ۔
(الف)
ترے قدم پہ نظر آئے محفل الجم وہ بانکپن ،وہ اچھوتا شباب پیدا کر
جرا شباب امانت ہے ساری دنیا کی تو خار زاد جہاں میں گلاب پیدا کر
درج ذیل کی اشعار کی تشریح الگ الگ کریںاور شاعر کا نام بھی لکھیں ۔
(ب)
نو مید نہ ہو ان سے ، اے رہبر فرزانہ ! کم کوش تو ہیں لیکن بے ذوق نہیں راہی
اے طائر لاہوتی ! اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
آبین جو انمراداں حق گوئی وبے باکی اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
حصہ دوم
3. سیاق وسباق کے حوالے سے کسی ایک جز کی تشریح کریں ۔نیز سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں ۔
(الف) دوسروں سے کام لینےکا انہیں بڑا اچھا سلیقہ تھا ۔ وہ کچھ ایسے مہر آمیز طریقے سے کہتے تھے اور اس طرح ہمت افزائی کرتے تھے کہ لوگ خوشی خوشی ان کا کام کرتے تھے ۔ اپنے ملازموں اور ما تتحوں سے بھی ان کا سلوک ایسا تھا کہ وہ ان کی فرمائش کی تعمیل ایسی تن دہی اور شوق سے کرتے تھے جیسے ان کا کوئی ذاتی کام ہو اور وقت پر جان لڑا دیتے تھے ۔ آدمی کے پہچانے میں انہیں خاص ملکہ تھا ۔ تھوڑی سی ملا قات اور بات چیت میں آدمی کو پوری طرح بھانپ لیتے تھے ۔ان کے ملنے والے اور بھلے ہر قسم کے آدمی تھے ۔دنیا نیکوں ہی کے پہچاننے میں نہیں ،اس میں مدوں کا بھی حصہ ہے ۔اور شاید دنیا کی بہت کچھ رونق انھی کے دم سے ہے ۔وہ دونوں سے کام لیتے ہیں ۔
(ب) ہم بادشاہوں اور سالاروں کے لیے نہیں لڑتے ۔ہم خدا کے لیے لڑتے ہیں ۔بادشاہوں اور سالاروں پر بھروسہ کرنے والے ان کی موت کے بعد ما یوس ہو سکتے ہیں لیکن ہمارا خدا ہر وقت موجود ہے قرآن میں ہمارےلیے اس کے احکا م موجود ہیں ۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا مجھے قوم کے لیےرستم نہ بنائے بلکہ مجھے مثنی بننے کی توفیق دے جن کی شہادت نے ہر مسلمانوں کو جذبہ شہادت سے سرشار کردیا تھا ۔میرے لیے اس سپہ سالار کی جان کی کوئی قیمت نہیں جو اسے اپنے سپاہیوں کی تلواروں کے پہرے میں چھپا کر رکھتا ہے اور اپنے بہادروں کو جان کی بازی لگانے کے بجائےجان بچانے کی ترغیب دیتا ہے۔
4. درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ کریں۔اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) قرطبہ کا قاضی
(ب) نواب محسن الملک
5. جوش ملیح آبادی کی نظم "سراغ راہرو " کا خلاصہ تحریر کریں۔
6. درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کریں ۔
(الف) دہشت گردی اور ہمارا معاشرہ
(ب) کتب بینی کے فوا ئد
(ج) میری پسندیدہ مشغلہ
8. اپنی چھوٹی بہن کو خط لکھیے جس میں اس کے مطا لعے کے لیے چند دل چسپ کتابیں تجویز کیجیے۔